Bharat Express DD Free Dish

”سندور مطلب ہماری جان…“ پہلگام حملے میں مارے گئے مدھوسودن راؤ کی اہلیہ نے Operation Sindoor کے لئے پی ایم مودی کا ادا کیا شکریہ

پہلگام دہشت گردانہ حملے میں جان گنوانے والے آندھرا پردیش کے نیلاپور کے مدھوسودن راؤ کی اہلیہ کماکشی پرسنا نے ’آپریشن سندور‘ کے لئے وزیراعظم مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے ہمارا بدلہ لے لیا۔

پہلگام دہشت گردانہ حملے کا انتقام ہندوستانی فوج نے 7 مئی کی رات میں پاکستان سے لے لیا۔ پاکستانی دہشت گردانہ ٹھکانوں پر حملہ کرکے تقریباً 100 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ہندوستانی فوج نے کل 9 دہشت گردانہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اوراسے تباہ کردیا۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے میں جوان گنوانے والے آندھرا پردیش کے نیلّور کے مدھوسودن راؤ کی اہلیہ کماکشی نے ’آپریشن سندور‘ کے لئے وزیراعظم مودی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے میرا بدلہ لے لیا ہے۔

کماکشی پرسنا نے کہا، ”میں ابھی کسی نیوزکوفالوکرنے کی حالت میں نہیں ہوں۔ میں نے سنا ہے کہ ’آپریشن سندور‘ لانچ کیا گیا ہے، جس نے 26 خاندانوں کا بدلہ لے لیا ہے۔ آپریشن کا نام آپریشن سندور‘ رکھا گیا ہے۔ یہ نام خود بتا رہا ہے کہ سندورکا مطلب ہے، ہم نے اپنے شوہروں کوگنوایا ہے، ہم نے اپنی زندگی کھودی۔ میں وزیراعظم مودی کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ دہشت گردوں نے معصوم لوگوں کودیکھا۔ انہوں نے ہم میں مودی کودیکھا۔ مودی نے بھی ہمیں اپنا مانا اوران سے بدلہ لیا۔ ہم مودی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔“

متاثرہ کماکشی پرسنا نے کہا کہ تمام 26 فیملی، ہم ٹوٹ چکے ہیں۔ یہ بدلہ کم ازکم ہمارے لئے راحت بھری خبرہے۔ یہ حملہ تمام 26 اہل خانہ پرحملہ تھا، یہ کسی بھی ہندوستانی کے ساتھ نہیں ہونا چاہئے۔ آپ لوگ سمجھ نہیں سکتے ہیں، آپ لوگ بس سوچ سکتے ہیں۔ ہم نے بس اپنے شوہرکونہیں کھویا… ہم نے اپنی زندگی کھودی۔

حکومت نے آل پارٹی میٹنگ میں دی ’آپریشن سندور‘ جانکاری

ہندوستانی فوج نے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد پاک مقبوضہ کشمیر (پی اوکے) اور پاکستان کے دہشت گردانہ ٹھکانوں کے خلاف آپریشن سندور لانچ کیا۔ اس میں 9 دہشت گردانہ ٹھکانوں کو نشانہ بناکر اسٹرائیک کی گئی۔ وہیں اب حکومت نے ’آپریشن سندور‘ کی کامیابی کے بعد جمعرات کو آل پارٹی میٹنگ بلائی۔ اس میٹنگ میں ’آپریشن سندور‘ سے متعلق پوری جانکاری دی گئی۔ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک چلی میٹنگ میں اپوزیشن کے سینئرلیڈران نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ حکومت اوراپوزیشن لیڈران کے درمیان ایک ہفتے میں یہ دوسری میٹنگ ہے۔ اس میٹنگ میں ہندوستان فوج کے ذریعہ کئے گئے ’آپریشن سندور‘ کی ستائش کی گئی۔  آل پارٹی میٹنگ میں ایک بڑا انکشاف ہوا ہے۔ حکومت نے بتایا کہ آپریشن سندور میں 100 دہشت گردوں کا خاتمہ ہوا ہے۔ وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے آپریشن سے متعلق بڑی بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور ابھی چل رہا ہے۔ اس وجہ سے اس سے متعلق اہم جانکاری کو شیئرنہیں کیا جاسکتا۔ وہیں کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کہا کہ مشکل گھڑی میں ہم حکومت کے ساتھ ہیں۔ ہم حکومت کی کوئی تنقید نہیں کررہے ہیں۔ وہیں راہل گاندھی نے دوہرایا کہ اپوزیشن شروع سے ہی حکومت کے ساتھ تھا اور رہے گا۔ انہوں نے کہا،”ہاں تشویش ہے، لیکن یہ ایک ساتھ ہونے کا وقت ہے۔“



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read