Bharat Express

پیرامل کے رہائشی پروجیکٹس میں ای وی چارجنگ اسٹیشن قائم کرے گا جیو-بی پی

ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ شراکت داری کے تحت پیرامل کی رہائشی منصوبوں میں آنے والے گراہک اور دیگر وزیٹروہاں قائم جیو-بی پی پلس ای وی چارجنگ اسٹیشنوں پر اپنے الیکٹرک گاڑی چارج کرسکیں گے۔

علامتی تصویر

ریلائنس انڈسٹریزلمیٹیڈ اوربی پی جوائنٹ وینچربرائے خوردہ ایندھن جیو- بی پی ممبئی میں واقع پیرامل ریئلٹی کے تمام رہائشی پروجیکٹوں میں الیکٹرک وہیکل (ای وی) چارجنگ اسٹیشن قائم کرے گا۔ کمپنی نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔  پیرامل ریئلٹی، پیرا مل گروپ کی ریئل اسٹیٹ فرم نے جیو- بی پی کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ ممبئی میٹروپولیٹن ڈویژن میں پیرامل کے تمام رہائشی پروجیکٹس میں ای وی چارجنگ اسٹیشنز لگائیں۔

کمپنیوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا، “شراکت داری کے تحت، پیرامل کے رہائشی پروجیکٹس کے یوزرس (صارفین) اوردیگر وزیٹرس وہاں نصب جیو-بی پلس ای وی چارجنگ اسٹیشنوں پر اپنی الیکٹرک گاڑیاں چارج کر سکیں گے۔ اس کے لئے ان کے پاس جیو-بی پی پلس موبائل ایپ ہونا چاہئے۔

اس شراکت داری کے تحت، جیو-بی پی نے تھانے کے پیرامل ویکنٹھ میں ای وی چارجنگ پوائنٹ کا پہلا سیٹ قائم کیا ہے۔ آپریشن کے چند سالوں کے اندر، جیو-بی پی نے ملک بھر کے مختلف شہروں اور بڑی شاہراہوں پر سینکڑوں پبلک چارج پوائنٹس کے ساتھ ساتھ ہندوستان کا سب سے بڑا ای وی فلیٹ چارجنگ ہب بنایا اور لانچ کیا ہے۔

 بھارت ایکسپریس 

Also Read