حج کے لئے مختص سلاٹ میں کٹوتی پر محبوبہ مفتی نے سوال اٹھایا ہے۔
نئی دہلی: عازمین حج کے کوٹے کی کٹوتی سے متعلق کئی طرح کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ ایسا کہا جا رہا ہے کہ عازمین حج کے کوٹے میں زبردست تخفیف کی گئی ہے۔ اس کٹوتی کی خبروں کے سبب عازمین حج تو پریشان ہیں تو وہیں اس سے تمام آپریٹر بھی پریشان ہیں۔ اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران نے اتوارکو دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب سے آرہی رپورٹوں سے اشارہ ملتا ہے کہ ہندوستان کے حج کوٹے میں اچانک تخفیف کی گئی ہے اور حکومت سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اس موضوع کو سعودی عرب کے سامنے اٹھائے اور بات چیت کا راستہ نکالیں۔ حالانکہ حکومت کی طرف سے اس معاملے پر اب تک کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
پیپلزڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) سربراہ محوبہ مفتی نے بھی موضوع کو اٹھایا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ سعودی عرب سے پریشان کرنے والی خبر آرہی ہے۔ رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان کے پرائیویٹ حج کوٹے میں 80 فیصد کی کٹوتی کردی گئی ہے۔ اچانک ہوئے اس فیصلے سے پورے ملک کے عامین حج اور ٹورآپریٹروں کو بھی کافی پریشانی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ سے گزارش ہے کہ وہ اس معاملے کو سعودی حکومت کےسامنے اٹھاکر فوری مداخلت کریں۔
Disturbing news emerging from Saudi Arabia. Reports indicate that 80% of India’s private Haj quota has been cut abruptly. This sudden decision is causing immense distress for pilgrims and tour operators across the country.
Urge the Ministry of External Affairs to immediately…— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) April 13, 2025
کانگریس لیڈر ڈاکٹر سید ناصر حسین کی بڑی اپیل
کانگریس جنرل سکریٹری سید ناصرحسین نے کہا کہ انہیں یہ جان کرحیرانی ہوئی کہ 52,000 ہندوستانی عازمین حج کے سلاٹ ادائیگی کے باوجود منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیرخارجہ ڈاکٹرایس جے شنکرسے گزارش کرتا ہوں کہ وہ سعودی افسران کے ساتھ فوری بات چیت شروع کریں تاکہ اس کا حل نکالا جاسکے اوریہ یقینی بنایا جاسکے کہ ہندوستان کوسلاٹ واپس مل جائیں۔ ہندوستان کی بڑی مسلم آبادی زیادہ تعداد میں سلاٹ کی حقدار ہے۔
ہندوستان کو ملا کتنا کوٹہ؟
اقلیتی امورکی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹرچندرشیکھرکمارگزشتہ ہفتے حج کے لئے کی جارہی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے سعودی عرب کے دورے پر تھے۔ ڈاکٹرچندرشیکھرکمارنے عازمین حج کے سفرسے متعلق بہترتجربے کے لئے صاف ستھرے، تناؤ سے پاک قیام کی سہولیات پراطمینان کا اظہارکیا۔ حکومت کی حج پالیسی 2025 کے مطابق، ہندوستان اورسعودی عرب نے 2025 میں حج معاہدے پردستخط کئے تھے۔ اس میں حج کے لئے 1,75,025 عازمین کے کوٹے کو حتمی شکل دی گئی تھی۔ اس میں 70 فیصد حصہ مرکزی حج کمیٹی اور30 فیصد پرائیویٹ ٹورایجنٹس کودیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



