راہل گاندھی کے بیان پر ممتاز پٹیل نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ (فائل فوٹو)
لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی گجرات کے دورے پرپہنچے۔ احمدآباد میں انہوں نے پارٹی سے متعلق بڑا بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کانگریس میں دو طرح کے لوگ ہیں۔ ایک وہ ہیں جو عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، جس کے دل میں کانگریس کا نظریہ ہے۔ وہیں دوسرے وہ ہیں، جوعوام سے کٹے ہوئے دوربیٹھے ہیں اوران میں سے آدھے (نصف) بی جے پی سے ملے ہوئے ہیں۔ راہل گاندھی کے اس بیان پرپارٹی کے مرحوم لیڈراحمد پٹیل کی بیٹی ممتازپٹیل کا بھی بیان سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی گجرات میں جلد ہی بڑا سرجیکل اسٹرائیک کریں گے۔
کانگریس لیڈرممتازپٹیل کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی کے بیان سے ہمت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں نئے چہرے کوآگے نہیں آنے دیا جاتا نہ ہی نئے لوگوں کوآگے بڑھنے کا موقع دیا جاتا ہے۔ ممتازپٹیل نے کہا کہ گجرات کانگریس میں دوطرح کے لوگ ہیں، ایک جوبی جے پی کے ساتھ اتحاد میں ہیں، دوسرے ہمارے جیسے جنہیں آگے نہیں آنے دیا جاتا، وہ محنت کرنے کے بعد بھی پیچھے ہی رہتے ہیں۔
راہل گاندھی تک صحیح فیڈ بیک نہیں پہنچ پاتا: ممتازپٹیل
کانگریس لیڈرممتازپٹیل نے مزید کہا کہ راہل گاندھی تک صحیح فیڈ بیک نہیں پہنچ پاتا ہے۔ ان کے جیسے لوگوں کوبھی وقت نہیں مل پاتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس پارٹی میں چھوٹے بڑے لیڈران کے درمیان کمیونی کیشن گیپ بہت زیادہ ہے۔ لیڈران کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوتی ہے۔ پارٹی لیڈران کے درمیان تال میل کی کمی ہے، جس کی وجہ سے پارٹی اعلیٰ کمان تک کوئی بات نہیں پہنچ پاتی، لوگ اپنی بات نہیں پہنچاپاتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس کا سب سے زیادہ نقصان اندرونی گروپ بازی سے ہوا ہے۔
’کانگریس کے کئی لیڈران بی جے پی کے ساتھ مل کر چلاتے ہیں دوکان‘
انہوں نے کہا کہ کانگریس کے کئی لیڈربی جے پی کے ساتھ مل کردوکان چلاتے ہیں۔ ایسے میں ان لیڈران پرکارروائی کی جانی چاہئے، جوبی جے پی کے ساتھ جڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے جو کہا ہے، اس سے ہمت ملی ہے اور اب جلد ہی راہل گاندھی گجرات میں بڑی سرجیکل اسٹرائیک کریں گے۔
راہل گاندھی کا تلخ تبصرہ
راہل گاندھی کی بات کریں تو احمد آباد میں انہوں نے ہی پارٹی پر تلخ تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر جو دو گروپ بنے ہیں یہ میری ذمہ داری ہے کہ ان کو ٹھیک کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس میں لیڈران کی کمی نہیں ہے بلکہ ببرشیر ہیں، لیکن شیروں کے پیچھے سے چین لگی ہوئی ہے، بندھے ہوئے ہیں۔ نصف سے زیادہ لیڈر بی جے پی کے لئے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ریس کے گھوڑوں کو بارات میں باندھ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو نکالنا پڑے تو نکال دینا چاہئے۔ کانگریس کے عہدیداران اور کارکنان کو راست طور پر عوام سے جڑنا ہی پڑے گا، تبھی عوام ان پریقین کرے گی۔
گجرات میں 2027 میں ہوں گے اسمبلی الیکشن
دراصل، راہل گاندھی دودن کے گجرات دورے پرہیں۔ ہفتہ (8 مارچ) کوان کے دورے کا دوسرا دن ہے۔ انہوں نے احمد آباد کے زیڈ ہال میں ریاست کے ہزاروں کارکنان کوخطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے یوم خواتین کے موقع پرخواتین کارکنان سے بھی ملاقات کی۔ گجرات میں 2027 میں اسمبلی الیکشن ہونے ہیں۔ ایسے میں مانا جا رہا ہے کہ پارٹی ابھی سے تیاریوں میں مصروف ہوگئی ہے، جس طرح سے راہل گاندھی نے اپنی پارٹی کے لیڈران کو ایکسپوز کیا ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آنے والے دنوں میں وہ سخت اقدامات کرسکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


