شمالی ہندوستان میں موسم نے اپنا موڈ بدل دیا ہے اور اس کا اثر بیشتر ریاستوں میں دیکھا جا رہا ہے۔ جموں کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں جہاں برف باری جاری ہے، وہیں جنوبی اور مغربی ہندوستان میں گرمی کی لہر میں اضافے کا امکان ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کئی علاقوں میں بارش اور برف باری کا الرٹ جاری کیا ہے۔
دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں جمعہ 28 فروری کو ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس سال فروری میں دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا جو پچھلے سال کے برابر ہے۔ دارالحکومت میں آج کا کم سے کم درجہ حرارت 15.4 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔
دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی
دہلی میں آلودگی کی سطح بھی تشویشناک ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق دہلی میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 247 پر ریکارڈ کیا گیا، جو ‘خراب’ زمرے میں آتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے جس سے آلودگی کی سطح میں کچھ راحت مل سکتی ہے۔
اتر پردیش میں بارش کا الرٹ
آئی ایم ڈی نے اتر پردیش کے لکھنؤ، کانپور اور فتح پور میں بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ جمعہ 28 فروری اور 1 مارچ کو، مشرقی اتر پردیش میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جب کہ مغربی اتر پردیش میں دھند چھائی رہے گی۔ آئندہ چند روز تک ہلکی بارش اور سرد موسم کا امکان ہے۔
راجستھان اور اتراکھنڈ میں موسم میں تبدیلی
ویسٹرن ڈسٹربنس کے اثر کی وجہ سے راجستھان میں کچھ مقامات پر ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ادھر اتراکھنڈ میں برف باری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کیدارناتھ، تنگناتھ اور چوپٹا جیسے اونچائی والے علاقوں میں برف باری سے سردی میں اضافہ ہوا ہے اور سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
بہار میں موسم کیسا رہے گا؟
بہار میں موسم میں تبدیلی کے آثار ہیں۔ اس دوران درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ رہے گا، خاص طور پر ویسٹرن ڈسٹربنس کے اثر سے ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس سے درجہ حرارت میں معمولی کمی اور سردی میں معمولی اضافہ ہو سکتا ہے۔ اگلے دو روز تک مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور ہلکی بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔ تاہم مارچ کے پہلے ہفتے میں گرمی میں تیزی سے اضافہ متوقع ہے جس کے باعث موسم میں گرمی کا اثر مزید شدت اختیار کرے گا۔
کشمیر اور ہماچل پردیش میں برف باری سے نظام زندگی متاثر
کشمیر اور ہماچل پردیش میں برف باری کی وجہ سے نظام زندگی متاثر ہوا ہے۔ کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہماچل پردیش کے اونچائی والے علاقوں میں برف باری کی وجہ سے سڑکیں بند ہوگئی ہیں اور اسکول بھی بند کردیئے گئے ہیں۔ آئی ایم ڈی نے اگلے 40 گھنٹوں کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


