دہلی میں اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے، اس دوران وزیراعظم نریندر مودی نے دہلی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالنے آئیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا اکاونٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ دہلی اسمبلی انتخابات میں آج تمام سیٹوں کیلئے ووٹ ڈالنے جائیں گے،یہاں کے رائے دہندگان سے میری اپیل ہے کہ وہ جمہوریت کے اس جشن میں پورے جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیں اور اپنا قیمتی ووٹ ضرور ڈالیں۔ اس موقع پر پہلی بار ووٹ دینے جارہے تمام نوجوان ساتھیوں کو بھی میری جانب سے مبارکباد۔
दिल्ली विधानसभा चुनाव में आज सभी सीटों के लिए वोट डाले जाएंगे। यहां के मतदाताओं से मेरा आग्रह है कि वे लोकतंत्र के इस उत्सव में पूरे उत्साह के साथ हिस्सा लें और अपना कीमती वोट जरूर डालें। इस अवसर पर पहली बार वोट देने जा रहे सभी युवा साथियों को मेरी विशेष शुभकामनाएं। याद रखना है-…
— Narendra Modi (@narendramodi) February 5, 2025
بتادیں کہ آج دارالحکومت دہلی میں اسمبلی انتخابات ہورہےہیں۔ دہلی کی تمام 70 سیٹوں پر ووٹنگ صبح 7 بجے سے شروع ہوگئی ہے جوکہ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ اس دوران دہلی کے 1.56 کروڑ ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں اور تقریباً 700 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کیلئے گھروں سے نکل کر پولنگ بوتھ پہنچ رہے ہیں۔ نتائج کا اعلان 8 فروری کو کیا جائے گا۔
#WATCH | Congress candidate from New Delhi constituency, Sandeep Dikshit casts his vote for #DelhiAssemblyElection2025
AAP national convenor Arvind Kejriwal is once again contesting from the New Delhi seat, BJP has fielded Parvesh Verma from this seat pic.twitter.com/Fou3h8PTSv
— ANI (@ANI) February 5, 2025
اس انتخاب میں جہاں عام آدمی پارٹی تیسری بار اقتدار حاصل کرنے کی لڑائی میں مصروف ہے وہیں بی جے پی اور کانگریس بھی تخت دہلی پر قبضہ کرنے کی جدوجہد کررہی ہیں۔ بی جے پی 25 سال سے زیادہ عرصے سے اقتدار سے باہر ہے۔ وہیں عام آدمی پارٹی سے پہلے کانگریس 15 سال اقتدار میں تھی، لیکن پچھلے دو انتخابات میں پارٹی ایک بھی سیٹ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔
#WATCH | Delhi: Voters queue up at a polling booth in Lodhi Road to cast their votes for #DelhiAssemblyElections2025
Polling on all 70 Assembly constituencies of Delhi is underway. pic.twitter.com/kur7trBFwG
— ANI (@ANI) February 5, 2025
آپ کو بتادیں کہ قومی دارالحکومت میں تمام 70 اسمبلی سیٹوں کے لیے 13,766 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ 699 امیدوار میدان میں ہیں۔ شفاف ووٹنگ کو یقینی بنانے کے لیے نیم فوجی دستوں کی 220 کمپنیاں، 35,626 دہلی پولیس اہلکار اور 19,000 ہوم گارڈز تعینات کیے گئے ہیں۔ 3000 کے قریب پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے، جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ووٹنگ کے دوران پولیس ٹیم ڈرون کے ذریعے بھی نظر رکھنے کی کوشش کررہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔