Bharat Express

Delhi Assembly Elections 2025: ووٹ ڈالنے کے بعد سیاہی فوراً  انگلی سے  کیوں نہیں  چھوٹتی ہے ؟، جانئے آخر کون سا کیمیکل ہوتا ہے استعمال

ملک میں تمام اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات میں ووٹنگ کے بعد انتخابی عہدیدار بائیں انگلی پر سیاہی  لگاتے ہیں۔ سیاہی لگانے سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ اس شخص نے اپنا ووٹ ڈال دیا ہے۔

دہلی اسمبلی انتخابات 2025 کے لیے ووٹنگ آج یعنی 5 فروری کو صبح 7 بجے شروع ہو گئی ہے۔ دہلی کی تمام 70 سیٹوں پر 1.56 کروڑ ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سیاہی میں کون سا کیمیکل موجود ہوتا ہے،  جسے پولنگ بوتھ پر موجود انتخابی اہلکار ووٹ ڈالنے کے بعد  ووٹر کی انگلیوں پر لگاتے ہیں۔ آج ہم آپ کو اس کے بارے میں بتائیں گے۔

کیوں لگا ئی جاتی ہے  انگلی پر سیاہی

ملک میں تمام اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات میں ووٹنگ کے بعد انتخابی عہدیدار بائیں انگلی پر سیاہی  لگاتے ہیں۔ سیاہی لگانے سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ اس شخص نے اپنا ووٹ ڈال دیا ہے۔ اس کا دوسرا رخ یہ ہے کہ کوئی بھی شخص اپنے حق رائے دہی کا دو بار استعمال نہیں کر سکتا۔ کیونکہ الیکشن کمیشن کے زیر استعمال سیاہی آسانی سے نہیں مٹتی یا چھوٹتی۔ اسی لیے اسے  انڈیلیبل انک(سیاہی) بھی کہا جاتا ہے۔ لیکن کیا آپ یہ بھی سوچتے ہیں کہ اس سیاہی میں ایسا کون سا کیمیکل ہے جو لگانے کے بعد آسانی سے نہیں مٹتا؟

کون سا کیمیکل استعمال ہوتا ہے؟

اب سوال یہ ہے کہ انتخابات میں استعمال ہونے والی سیاہی میں کون سا کیمیکل استعمال ہوتا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ الیکشن کی سیاہی بنانے کے لیے سلور نائٹریٹ کیمیکل استعمال کیا جاتا ہے۔ ِذرائع  کے مطابق سلور نائٹریٹ کا انتخاب اس لیے کیا جاتاہے  کیوں کہ یہ پانی کے رابطے میں آنے کے بعد سیاہ  رنگ  یعنی کالے  رنگ ہو جاتا ہے اور مٹتی نہیں ہے ۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ جب الیکشن آفیسر ووٹر کی انگلی پر نیلی سیاہی لگاتے ہیں ،تو سلور نائٹریٹ ہمارے جسم میں موجود نمک کے ساتھ مل کر سلور کلورائیڈ بنتا ہے،جو کالے رنگ ہوتا ہے۔ جب کہ سلور کلورائیڈ پانی میں تحلیل نہیں ہوتی اور جلد سے جڑی رہتی ہے۔ دوسری جانب  روشنی کےرابطے میں  آنے پر یہ نشان  اورگہرا ہو جاتا ہے۔ یہ انتخابی سیاہی اتنی  دم دار ہے کہ انگلی پر لگنے کے ایک سیکنڈ میں اپنا نشان چھوڑ دیتی ہے۔ الکحل کی موجودگی کی وجہ سے، یہ 40 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں سوکھ جاتی ہے۔

بھارت پوری دنیا میں سپلائی کرتا ہے

انتخابات میں استعمال ہونے والی یہ سیاہی نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا کے 30 سے ​​زائد ممالک میں استعمال ہوتی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یہ خصوصی سیاہی 25 سے زائد ممالک کو میسور پینٹس اینڈ وارنش لمیٹڈ کمپنی کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے۔ ان میں کینیڈا، گھانا، نائیجیریا، منگولیا، ملائیشیا، نیپال، جنوبی افریقہ اور مالدیپ شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس