Bharat Express

Schools Bomb Threat: نوئیڈا کے کئی اسکولوں کو بم سے اڑانے کی ملی دھمکی ، پولیس اور بم اسکواڈ ٹیم تحقیقات میں مصروف

جن اسکولوں کو دھمکیاں دی گئی ہیں ان میں ہیریٹیج اسکول اور میور اسکول شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تمام مقامات پر حالات معمول پر ہیں۔ کئی اسکولوں میں کلاسز دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔

نئی دہلی: نوئیڈا کے ضلع گوتم بدھ نگر کچھ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں ۔ آج صبح ان اسکولوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی، جس کے بعد فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ دھمکی ملنے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ جن اسکولوں کو دھمکیاں دی گئی ہیں ان میں ہیریٹیج اسکول اور میور اسکول شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تمام مقامات پر حالات معمول پر ہیں۔ کئی اسکولوں میں کلاسز دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔

بم اسکواڈ  تفتیش میں مصروف  

نوئیڈا پولس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تفصیلی جانچ شروع کردی ہے۔ پولیس، فائر بریگیڈ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ اسکولوں میں پہنچ گئے ہیں اور طلباء کو احتیاطی تدابیر کے طور پر محفوظ مقامات پر جمع کیا گیا ہے۔ ابھی تک کسی بھی اسکول سے کوئی قابل اعتراض چیز نہیں ملی۔ بم اسکواڈ اور دیگر اعلیٰ حکام سکولوں میں تحقیقات کر رہے ہیں۔ تحقیقات کے بعد کچھ اسکولوں میں دوبارہ کلاسز شروع کر دی گئی ہیں۔

ان سکولوں کو ملی ہیں دھمکیاں

اسٹیپ بائی اسٹیپ اسکول، دی ہیریٹیج اسکول، گیان شری اسکول اور میور اسکول میں اسپام ای میل کے ذریعے بم کی دھمکی ملنے کے بعد، تمام مقامات کی فوری طور پر مختلف پولیس ٹیموں، بم اسکواڈ، فائر بریگیڈ، ڈاگ اسکواڈ اور بی ڈی ڈی ایس ٹیم نے جانچ کی۔ تمام مقامات پر صورتحال معمول پر ہے۔ کئی اسکولوں میں کلاسز دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔ سائبر ٹیم کی جانب سے ای میل کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ عوام سے درخواست ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور تحمل سے کام لیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read