سچن پائلٹ نے دہلی اسمبلی الیکشن سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔
کانگریس لیڈرسچن پائلٹ نے کہا کہ دہلی کی عوام شیلا دکشت کے وقت میں ہوئی ترقی کوآج بھی یاد کرتی ہے۔ راجستھان کے سابق نائب وزیراعلیٰ اورکانگریس لیڈرسچن پائلٹ نے دہلی اسمبلی الیکشن 2025 سے متعلق ایک بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہلی میں کانگریس پارٹی ایک بہترمتبادل کی شکل میں ابھری ہے اوراسمبلی انتخابات میں عوام کانگریس کومینڈیٹ دے گی۔ ہم مضبوطی سے لڑیں گے اورکانگریس پارٹی دہلی میں اچھے نتائج حاصل کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا ہم نے لوگوں کو کچھ گارنٹیاں دی ہیں جو کہ ہم پوری بھی کریں گے، دہلی کی عوام شیلا دکشت کے وقت میں کانگریس کے ذریعہ ہوئی ترقی کواب بھی یاد کرتی ہے۔
سچن پائلٹ نے بی جے پی اورعام آدمی پارٹی پرکیا کہا؟
سچن پائلٹ نے ادے پور میں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ دہلی اورمرکزی حکومت کے درمیان تسلط کی لڑائی میں عوام پس رہی ہے۔ حزب اختلاف کے اتحاد ‘انڈیا’ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جب یہ اتحاد ہوا توپارٹی لیڈرراہل گاندھی اورملیکا ارجن کھڑگے نے لوک سبھا انتخابات کے لیے تمام پارٹیوں کواکٹھا کیا تھا اوراس کے اچھے نتائج برآمد ہوئے تھے۔
आज सुबह युवाओं और कार्यकर्ताओं द्वारा किए गए जोशीले स्वागत के लिए धन्यवाद 🙂🙏
📍एयरपोर्ट, उदयपुर pic.twitter.com/hlWorMbIhX
— Sachin Pilot (@SachinPilot) January 20, 2025
انڈیا الائنس سے متعلق سچن پائلٹ کا بڑا دعویٰ
انہوں نے کہا، نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کا مقابلہ کرنے کے لیے ‘انڈیا’ الائنس پہلے بھی مضبوط تھا اورآج بھی مضبوط ہے۔ آپ کوبتا دیں کہ کانگریس اورعام آدمی پارٹی دونوں انڈیا الائنس کا حصہ ہیں اوردونوں پارٹیاں اب دہلی میں الگ الگ الیکشن لڑرہی ہیں۔ عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے لیڈران کے درمیان بیان بازی سے بھی انڈیا الائنس پراثرپڑتا ہوا نظرآرہا ہے جبکہ انڈیا الائنس کے کئی لیڈران نے عام آدمی پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
شیوسینا (یوبی ٹی)، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) این سی پی اوراکھلیش یادو کی سماج وادی پارٹی (ایس پی) جوانڈیا الائنس کا حصہ ہے، انہوں نے دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایسے میں انڈیا الائنس پرسوالات اٹھ رہے ہیں۔ دہلی کی تمام 70 سیٹوں کے لیے 5 فروری کو ووٹنگ ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 8 فروری کو ہوگی۔ عام آدمی پارٹی، بی جے پی اورکانگریس نے تمام 70 سیٹوں پرامیدوار کھڑے کیے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ کانگریس پچھلے دوانتخابات میں اپنا کھاتہ بھی کھولنے میں ناکام رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔