پریاگ راج میں آج سے ہو رہا ہے سمپورن مہا کمبھ۔ لاکھوں عقیدت مند آج تروینی سنگم میں ڈبکی لگا رہے ہیں۔ پریاگ راج کے گھاٹوں پر صبح سے ہی عقیدت مندوں میں جوش وخروش دیکھا جارہا ہے۔ مہا کمبھ 13 جنوری سے شروع ہوا ہے اور 26 فروری تک جاری رہے گا۔ یہ مہا کمبھ 144 سال بعد آیا ہے اور اسے بہت خاص مانا جا رہا ہے۔ مہا کمبھ کا پہلا شاہی اسنان 14 جنوری کو یعنی مکر سنکرانتی کے دن ہوگا۔
ڈی جی پی پرشانت کمار نے کہا کہ آج سے مہا کمبھ 2025 شروع ہورہا ہے ، اس مہاکمبھ میں قریباً 60 لاکھ عقید ت مندو نے آستھا کی ڈبکی لگائی ہے ۔ یہ آستھا اور جدیدیت کا سنگم ہے۔ پولیس کے مناسب انتظامات کے علاوہ ہم نے عقیدت مندوں کے لیے بہتر انتظامات کیے ہیں۔ اس بار کمبھ کو شاندار، ڈیجیٹل اور محفوظ بنانے کے لیے تمام انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
مہا کمبھ ڈبکی کے بعد کون سی چیزیں کی جاتی ہیں دان؟
مہا کمبھ میں ڈبکی لگانا عقیدت کا اہم حصہ مانا جاتا ہے۔ مہا کمبھ میں اسنان کے بعد، کھانا، کپڑے، پیسہ، تل اور گڑ کا دان کرنا چاہیے۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ ان چیزوں کو دان کرنے سے نہ صرف دیوی دیوتا بلکہ آباؤ اجداد بھی خوش ہوتے ہیں۔
کب ہوتا ہے مہا کمبھ کا اہتمام ؟
مہا کمبھ کا اہتمام علم نجوم کے حساب سے کیا جاتا ہے۔ علم نجوم کے مطابق مہا کمبھ اس وقت منعقد کیا جاتا ہے جب مشتری برج میں ہوتا ہے اورسورج مکر میں ہوتا ہے۔ مشتری 12 سال کے بعد ورشب میں داخل ہوتا ہے اور اس کی نویں نظر سورج پر ہے جو مکر میں واقع ہے۔ یہ سیاروں کا مجموعہ انتہائی مبارک سمجھا جاتا ہے اور اس دوران کمبھ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
وزیر اعظم مودی نے عقیدت مندوں کا کیا استقبال
पौष पूर्णिमा पर पवित्र स्नान के साथ ही आज से प्रयागराज की पुण्यभूमि पर महाकुंभ का शुभारंभ हो गया है। हमारी आस्था और संस्कृति से जुड़े इस दिव्य अवसर पर मैं सभी श्रद्धालुओं का हृदय से वंदन और अभिनंदन करता हूं। भारतीय आध्यात्मिक परंपरा का यह विराट उत्सव आप सभी के जीवन में नई ऊर्जा…
— Narendra Modi (@narendramodi) January 13, 2025
مہا کمبھ کے آغاز پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ مہاکمبھ کا آغاز آج پوش پورنیما کے پاوتر اسنان کے ساتھ پریاگ راج کی مقدس سرزمین پر ہورہا ہے۔ ہمارے عقیدے اور ثقافت سے جڑے اس پر مسرت موقع پر میں تمام عقیدت مندوں کو دل کی گہرائیوں سے پرانام کرتا ہوں اور انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ ہندوستانی روحانی روایت کا یہ عظیم تہوار آپ سب کی زندگیوں میں نئی توانائی اور جوش لائے گا۔
بھارت ایکسپریس