دہلی-این سی آر میں لگاتار بارش اور سرد ہواؤں نے سردی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر 13 جنوری کی صبح راجدھانی دہلی میں گھنی دھند چھائی رہے گی ۔ پہاڑوں سے آنے والی برفیلی ہوائیں بھی سردی میں مزیدا ضافہ کریں گی۔ جس کی وجہ سے کم سے کم درجہ حرارت سات سے چھ ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ محکمہ موسمیات نے دہلی-این سی آر میں 15 جنوری تک گھنی دھند کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ اتوار 12 جنوری کو بھی سورج نہیں نکلا تھا، جس کی وجہ سے سرد ہواؤں نے لوگوں کپکپانے پر مجبور کردیا تھا۔ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا ،جو معمول سے قدرے زیادہ تھا۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ منگل تک درجہ حرارت 6-7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جائے گا۔
پی ٹی آئی کے مطابق ہماچل میں برف باری
پی ٹی آئی کے مطابق ہماچل میں برف باری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کی شام سرمور ضلع کی اونچی پہاڑیوں میں برف باری شروع ہوئی۔ ریاست کے کئی حصوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہوئی۔ سرہان میں 18.1 ملی میٹر، روہڑو میں 15 ملی میٹر، نہان میں 7.8 ملی میٹر، منالی میں 5 ملی میٹر، پاونٹا صاحب میں 4.8 ملی میٹر، کسولی میں 4.5 ملی میٹر، دھولہ کواں اور برتھن میں 4 ملی میٹر، سیوباگ میں 3.8 ملی میٹر، بھونتر میں 3 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔
شمال مغربی اور وسطی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں گھنی دھند چھائی ہوئی ہے۔ راجستھان کے ادے پور، بیکانیر، چورو ، ہریانہ کے حصار اور اتر پردیش کے پریاگ راج ایئرپورٹ پر آج ویزیبلیٹی 50 میٹر تھی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ دوسری جانب دہلی کے پالم اور آئی جی آئی ایئرپورٹ پر م ویزیبلیٹی 50 میٹر تھی۔ امرتسر اور وارانسی کے ایئرپورٹ پر ویزیبلیٹی 150 میٹر ریکارڈ کی گئی ،جب کہ کانپور، آگرہ اور پورنیہ میں ویزیبلیٹی 200 میٹر تھی۔
برف باری کا امکان
اسکائی میٹ کی پیش گوئی کے مطابق جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ اتراکھنڈ میں ہلکی سے درمیانی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ تمل ناڈو اور جنوبی آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔ پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش، سکم، اروناچل پردیش اور کیرالہ میں بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ ان علاقوں میں شدید دھند اور سردی بڑھ سکتی ہے۔
بھارت ایکسپریس