Bharat Express DD Free Dish

Bus Accident: تریپورہ میں پکنک بس میں جنریٹر میں ہوا دھماکہ ، 13 طلباء زخمی، دو طلبہ کی حالت تشویشناک

اتوار کو مغربی تریپورہ میں پکنک منانے کے بعد واپس آتے ہوئے اسکولی بچوں سے بھری بس میں جنریٹر پھٹنےسے آگ لگ گئی۔  کچھ ہی منٹوں میں پوری بس  دھو دھوکر جلنے لگ گئی۔

مغربی تریپورہ کے موہن پور میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک پکنک بس میں خوفناک آگ لگ گئی، بس میں آگ لگنے سے کل 13 بچے جھلس کر زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 9 بچوں کو جی بی پی اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ باقی 4 بچوں کو مقامی صحت مرکز میں علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی ۔  دو طلبہ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ یہ واقعہ ضلع کے سدھائی موہن پور جگت پور چومنی علاقے کے قریب پیش آیا۔

اتوار کو مغربی تریپورہ میں پکنک منانے کے بعد واپس آتے ہوئے اسکولی بچوں سے بھری بس میں جنریٹر پھٹنےسے آگ لگ گئی۔  کچھ ہی منٹوں میں پوری بس  دھو دھوکر جلنے لگ گئی۔ اسکول کے طلبہ سے بھری بس  کو فوراً خالی کرایا گیا ، اس حادثے میں کئی طلبہ جھلس گئے ، دو طلبہ کی حالت تشویشناک ہے۔

پکنک بس میں  لگی خوفناک آگ!

بس میں آگ لگنے کے واقعے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے، جو کافی خوفناک ہے۔ ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آگ کتنی شدید تھی۔ کافی کوشش کے بعد بس میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ مغربی تریپورہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کرن کمار نے بتایا کہ زخمی طلبہ کو علاج کے لیے جی بی پی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ان میں سے چار کو ابتدائی طبی امداد کے بعد چھٹی دے دی گئی ۔

وزیراعلیٰ  مانک ساہانے افسوس کا اظہار کیا

 تریپورہ  کے وزیر اعلیٰ  مانک  ساہانے فیس بک پر لکھا، “موہن پور میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر انتہائی غم زدہ ہوں ، جہاں جنریٹر میں دھماکے کے بعد ایک پکنک بس میں آگ لگ گئی۔ میں اس درد ناک واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے پراتھنا کرتا  ہوں۔ ساہا نے کہا کہ انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے کہ زخمی طلباء کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا، میں سب سے گزارش کرتا ہوں کہ پکنک سے لطف اندوز ہوتے وقت ہوشیار اور محتاط رہیں۔

بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read