سیول: جنوبی کوریا میں طیارے کے حادثے میں 179 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جیجو ایئر کا طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں کل 181 افراد سوار تھے، جن میں 175 مسافر اور عملے کے 6 ارکان شامل تھے۔ خبر رساں ادارے یونہاپ کے مطابق جنوبی کوریا کے موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک طیارہ رن وے سے پھسل کر باؤنڈری وال سے ٹکرا گیا اور آگ لگ گئی،اس وقت موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریسکیو آپریشن
جاری ہے۔
179 casualties’ after plane with 181 people on board crashes in South Korea. 2 survivors.
The plane’s landing gear failed to drop, so there were no brakes to slow the plane to a stop, so it just collided into the wall at close to full speed. #Boeing pic.twitter.com/CkZUYhsY0T
— Info Consumer (@InfoConsut) December 29, 2024
طیارہ تھائی لینڈ سے واپس آرہا تھا
معلومات کے مطابق یہ طیارہ جیجو ایئر کی فلائٹ نمبر 2216 تھا جو بنکاک سے جنوبی کوریا واپس آ رہا تھا۔ لینڈنگ کے دوران طیارے کے لینڈنگ گیئر میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث طیارہ رن وے سے پھسل گیا۔ اس کے بعد طیارہ باؤنڈری وال سے ٹکرا گیا اور آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے بعد ایئرپورٹ پر خوف وہراس پھیل گیا اور فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔
ملبے سے دو افراد کو زندہ نکالا گیا
ذرائع کے مطابق لینڈنگ گیئر میں خرابی حادثے کی وجہ بتائی جا رہی ہے۔ نیشنل فائر ایجنسی نے کہا کہ حادثے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیاہے۔ خبر لکھے جانے تک ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ طیارے کے ملبے سے مسافروں کو نکالا جا ۔رہا ہے۔ فی الحال ریسکیو آپریشن کے دوران دو افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ اس میں ایک مسافر اور ایک کریئو ممبر شامل ہے۔
بھارت ایکسپریس