Bharat Express

Priyanka Gandhi Attack BJP: ’سبھی ایئرپورٹ، روڈ کا کام ایک آدمی کو‘، اڈانی کا نام لے کربی جے پی پرجم کربرسیں پرینکا گاندھی

کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے کہا کہ اگرلوک سبھا الیکشن کے نتائج ایسے نہیں آتے توبی جے پی آئین بدلنا شروع کر دیتی۔ حقیقت تویہ ہے کہ اب وہ آئین کی بات کرتی ہے کیونکہ انہیں الیکشن میں پتہ چلا ہے کہ لوگ اس کی حفاظت کررہے ہیں۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی۔ (فائل فوٹو)

نئی دہلی: لوک سبھا میں آئین پر بحث کے دوران بولتے ہوئے کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے جمعہ (13 دسمبر، 2024) کو بی جے پی اورنریندرمودی حکومت پرجم کرحملہ بولا۔ پرینکا گاندھی نے وزیردفاع راجناتھ سنگھ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ساری ذمہ داری جواہرلال نہروپرڈال دی جاتی ہے، آپ حال (موجودہ وقت) پربات کیوں نہیں کرتے۔

پرینکا گاندھی نے مزید کہا کہ زرعی قانون طاقتورلوگوں کے لئے بنائے گئے ہیں۔ سبھی ایئرپورٹ، سڑک، ریلوے کے کام ایک شخص کو دیئے جا رہے ہیں۔ حکومت اڈانی کے ساتھ کھڑی ہے۔ لوگ مانتے تھے کہ آئین ان کا تحفظ کرے گا، لیکن اب ان کا بھروسہ ختم ہوگیا ہے۔

ہندوستان کا آئین سنگھ کا آئین نہیں: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے مزید کہا کہ اگرلوک سبھا الیکشن کے نتائج ایسے نہیں آتے تو وہ (بی جے پی) آئین بدلنا شروع کردیتے۔ سچ تو یہ ہے کہ بی جے پی اب آئین کی بات کرتی ہے کیونکہ انہیں لوک سبھا الیکشن میں پتہ چلا ہے کہ لوگ اس کا تحفظ کررہے ہیں۔ شاید وہ یہ نہیں سمجھ پائے ہیں کہ ہندوستان کا آئین سنگھ (آرایس ایس) کا آئین نہیں ہے۔

پرینکا گاندھی نے اناؤ آبروریزی متاثرہ کا کیا ذکر

پرینکا گاندھی نے لوک سبھا میں بولتے ہوئے کہا کہ ہماری آزادی کی جدوجہد دنیا میں منفرد تھی کیونکہ یہ سچائی اورعدم تشدد پرمبنی تھی۔لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران پیش آنے والے واقعات کویاد کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب ذات پات کی مردم شماری کا مطالبہ کیا گیا تووہ خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہندوستان کے لوگوں کے ذہنوں میں امیدیں اورخواب دیکھے ہیں۔ اناؤعصمت دری متاثرہ کے گھرجانے کا ذکرکرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ان کے والد چاہتے ہیں کہ ان کی بیٹی کوانصاف ملے، لیکن انصاف نہیں مل رہا ہے۔

Also Read