Bharat Express

Paramhans Acharya Warns Bangladesh: اگر بنگلہ دیش میں ہندو نہیں بچیں گے تو مسلمان بھی نہیں بچ پائیں گے،ہندوؤں پر حملے بند نہ ہوئے تو بدلہ لیا جائے گا:جگد گرو پرمہنس آچاریہ

وزارت خارجہ نے بنگلہ دیش میں اقلیتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد اور انتہا پسندانہ بیان بازی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت سے اقلیتوں کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

تپسوی چھاؤنی مندر ایودھیا کے جگد گرو پرمہنس آچاریہ نے بنگلہ دیش میں ہندوؤں پرمبینہ  حملوں کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی حکومت بنگلہ دیش میں ہونے والے ان حملوں میں مداخلت کرے اور ہندوؤں کی حفاظت کرے۔آچاریہ پرمہنس نے کہا کہ وہاں ہندو بہنوں اور بیٹیوں کی عصمت دری کے واقعات ہو رہے ہیں جو کہ ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بنگلہ دیش میں ہندو نہیں بچتے تو وہاں کے مسلمانوں کی حالت بھی مشکل میں پڑ سکتی ہے۔پرمہنس اچاریہ نے بنگلہ دیش کی حکومت، وزیر اعظم، وہاں کی عدالتوں اور دہشت گردوں کو خبردار کیا کہ وہ بروقت چوکنا رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم انسان دوست ہیں لیکن اگر وہاں پر ہندوؤں پر حملے بند نہ ہوئے تو بدلہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت مداخلت کرے اور ہندوؤں کو تحفظ فراہم کرے۔ ہندو بہنوں اور بیٹیوں کی عصمت دری ہو رہی ہے، اگر وہاں ہندو نہیں بچیں گے تو مسلمان بھی نہیں بچ پائیں گے۔ میں بنگلہ دیش کی حکومت کو خبردار کرنا چاہتا ہوں۔ یہ ایک وارننگ ہے۔ وزیر اعظم ہو یا دہشت گرد، ہم انسان دوست ہیں لیکن اگر ہندوؤں پر حملے بند نہ ہوئے تو ہماری طرف سے جوابی کارروائی کی جائے گی اوربنگلہ دیش کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور وہاں بھی ترنگا لہرایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ہندوستان کی وزارت خارجہ نے بنگلہ دیش میں اقلیتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد اور انتہا پسندانہ بیان بازی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت سے اقلیتوں کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read