Bharat Express DD Free Dish

Bangladesh Army Rule

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس ایک تازہ تنازعے میں گھر گئے ہیں۔ اتوار کو انہوں نے پاکستان کی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے سربراہ جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کے دوران ایک ایسا متنازعہ نقشہ پیش کیا جس میں بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں بشمول آسام کو بنگلہ دیش کے حصے کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

جنرل وقار نے بگڑتے ہوئے امن و امان، غلط معلومات کا خطرہ اور اشتعال انگیز بیان بازی سمیت اہم خدشات کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا، ’’ملک اور اس کی عوام فوج کی اولین ترجیح بنی ہوئی ہے۔‘‘ آرمی چیف نے فوجیوں سے اپیل کی کہ وہ محتاط رہیں اور اشتعال انگیزی کا شکار نہ ہوں۔

وزارت خارجہ نے بنگلہ دیش میں اقلیتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد اور انتہا پسندانہ بیان بازی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت سے اقلیتوں کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

دھیریندر شاستری نے کہا کہ ہندوستان کے ہندو، آپ کو بھی سمجھ لینا چاہیے کہ ہم اپنے لیے نہیں مر رہے ہیں۔ 100 کروڑ ہندوؤں کی اسی فکر کی وجہ سے ہم سڑکوں پر، ہر گاؤں، ہر گلی میں بیٹھ کر پسماندہ اور الگ تھلگ لوگوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔

چنموئے پربھو کو ڈھاکہ پولیس کی جاسوسی شاخ کے اہلکاروں نے مبینہ طور پر ڈھاکہ ایئرپورٹ سے گرفتار کیاہے۔چنموئے پربھو نے بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر نام نہاد مظالم کے خلاف جمعہ کو رنگ پور میں ایک بڑی احتجاجی ریلی سے خطاب کیا تھا۔

بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق اگر خواتین فوجی حجاب پہننا چاہیں تو وہ اب اسے پہن سکتی ہیں۔ اس بارے میں ایڈجوٹینٹ جنرل کے دفتر سے حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش کی اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء کو رہا کردیا گیا ہے۔ خالدہ ضیاء بنگلہ دیش کی وزیر اعظم رہ چکی ہیں اور چین حامی مانی جاتی ہیں۔

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے اپنےعہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ لاء اینڈ آرڈرکی صورتحال کو دیکھتے ہوئے بی ایس ایف نے ہندوستان-بنگلہ دیش سرحد پرالرٹ جاری کیا ہے۔