Bharat Express

Bageshwar baba Dhirendra Shastri reaction: تمہارے مندر ایک ایک کرکے مسجد میں تبدیل ہوجائیں گے ، اس لئے گھروں سے نکلو اور اپنی آواز کو بچاو:دھیریندر شاستری

دھیریندر شاستری نے کہا کہ ہندوستان کے ہندو، آپ کو بھی سمجھ لینا چاہیے کہ ہم اپنے لیے نہیں مر رہے ہیں۔ 100 کروڑ ہندوؤں کی اسی فکر کی وجہ سے ہم سڑکوں پر، ہر گاؤں، ہر گلی میں بیٹھ کر پسماندہ اور الگ تھلگ لوگوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔

بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر نام نہاد مظالم کے خلاف کئی مظاہروں کی قیادت کرنے والے چنموئے کرشنا داس کو ڈھاکہ پولیس کی جاسوسی برانچ نے 25 نومبر کو گرفتار کیا تھا۔ ان کی گرفتاری کے خلاف ہندوؤں نے شدید احتجاج کیا اور کچھ نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔ جس میں کئی لوگ زخمی ہوئے۔ اب اس معاملے پر باگیشور بابا دھیریندر شاستری کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ہندو سمجھ لیں کہ ہم اپنے لیے نہیں مر رہے، ورنہ ایک ایک کر کے تمہارے مندر مسجدوں میں تبدیل ہو جائیں گے۔منگل کو باگیشور دھام کے دھیریندر کرشنا شاستری کی ہندو ایکتا یاترا کا چھٹا دن ہے۔ ایک میڈیا چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر وہاں کے ہندو بزدل ہوں گے تو وہ چنموئے کو آزاد نہیں کرا پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم یہاں مارچ کر رہے ہیں، اسی طرح وہاں کے ہندوؤں کو بھی سڑکوں پر نکلنا چاہیے۔ اپنی سنسکرتی کے تحفظ کیلئے  اپنے ایک محافظ کو ایک آواز میں بچائیں۔ انہیں باہر نکالیں، اگر تم انہیں نہیں نکال سکتے تو ایک ایک کر کے تمہارے مندر مسجدوں میں تبدیل ہو جائیں گے۔

دھیریندر شاستری نے کہا کہ ہندوستان کے ہندو، آپ کو بھی سمجھ لینا چاہیے کہ ہم اپنے لیے نہیں مر رہے ہیں۔ 100 کروڑ ہندوؤں کی اسی فکر کی وجہ سے ہم سڑکوں پر، ہر گاؤں، ہر گلی میں بیٹھ کر پسماندہ اور الگ تھلگ لوگوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بنگلہ دیش کے ہندوؤں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے بنگلہ دیشی ہندوؤں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ سڑکوں پر نکلیں، ورنہ آئندہ کوئی ہندوؤں کے لیے آواز نہیں اٹھا سکے گا۔

واضح رہے کہ چنموئے کرشنا داس کی گرفتاری کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج ہو رہا ہے۔اسکان مندر کے حکام نے بھارتی حکومت سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی درخواست کی ہے۔ چنموئے کرشنا داس کے خلاف الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مندر کے حکام نے اپنے آفیشیل ایکس اکاونٹ پر لکھاکہ  یہ بے بنیاد الزامات لگانا اشتعال انگیز ہے کہ اسکان کا دنیا میں کہیں بھی دہشت گردی سے کوئی تعلق ہے۔یہ پوری طرح سے غلط اور بے بنیاد ہےاس لئے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔