Bharat Express

Jharkhand (phase-II) recorded 67.59 Voting Till 5pm: جھارکھنڈ میں ووٹنگ ختم، شام پانچ بجے تک 68فیصد کے قریب ہوئی ووٹنگ،جھارکھنڈ کی عوام نے توڑا اپنا پرانا ریکارڈ

آج باضابطہ طور پر حقیقی ووٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ شام پانچ بجے تک جھارکھنڈ میں 67.59 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ حالانکہ یہ حتمی فیصدی نہیں ہے چونکہ پانچ بجے کے بعد بھی ووٹنگ ہوئی ہے اس لئے حتمی ووٹنگ 70 فیصد کے قریب ہوسکتی ہے۔

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے میں 12 اضلاع کی 38 سیٹوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 6 بجے ختم ہوگئی ہے۔ ان نشستوں پر مجموعی طور پر 14 ہزار 219 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے تھے جہاں ووٹنگ شروع ہونے سے قبل انتخابی عملے کی جانب سے امیدواروں کے نمائندوں کی موجودگی میں فرضی پولنگ کروائی گئی۔اور آج باضابطہ طور پر حقیقی ووٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ شام پانچ بجے تک جھارکھنڈ میں 67.59 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ حالانکہ یہ حتمی فیصدی نہیں ہے چونکہ پانچ بجے کے بعد بھی ووٹنگ ہوئی ہے اس لئے حتمی ووٹنگ 70 فیصد کے قریب ہوسکتی ہے۔ اور یہ سابقہ انتخابات سے کہیں زیادہ ہے۔

ماؤنوازوں نے پانچ ٹرکوں کو لگادی آگ

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے سے چند گھنٹے پہلے، ماؤنوازوں نے لاتیہار ضلع میں مبینہ طور پر پانچ ٹرکوں کو آگ لگا دی۔ پولیس نے یہ اطلاع دی ہے۔ ایک سینئر افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ ہرہنج پولیس اسٹیشن کے تحت لاٹ ون میں صبح تقریباً 1.30 بجے پیش آیا۔ ان ٹرکوں کو لاتیہار کے ٹیوبڈ کول پروجیکٹ میں کوئلہ لے جانے کے لیے لگایا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read