Bharat Express

Jharkhand Assembly Elections 2024

آج باضابطہ طور پر حقیقی ووٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ شام پانچ بجے تک جھارکھنڈ میں 67.59 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ حالانکہ یہ حتمی فیصدی نہیں ہے چونکہ پانچ بجے کے بعد بھی ووٹنگ ہوئی ہے اس لئے حتمی ووٹنگ 70 فیصد کے قریب ہوسکتی ہے۔

منگل کو اداکار اور بی جے پی لیڈر متھن چکرورتی انتخابی مہم چلانے کے لیے دھنباد پہنچے جہاں اسٹیج پر کسی نے ان کی جیب کاٹ لی اور ان کا پرس چرا لیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ بیٹیوں کی حفاظت کی بات کرتے تھے لیکن منی پور میں ہر روز بیٹیوں کی عصمت دری ہو رہی ہے۔ راہل گاندھی منی پور گئے، لیکن وہاں جانے کی ہمت پی ایم میں کیوں نہیں ہے؟ ایسا اس لیے، کیونکہ وہ جھوٹ بولتے ہیں۔ ان کی پول کھل گئی ہے۔ اس لیے ان کا گراف گر گیا ہے۔ ان کا جھوٹ ایسا ہے کہ اگر آسمان میں چیل اڑ رہا ہے، تو وہ بولیں گے کہ دیکھو بھینس اڑ رہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایک وقت تھا جب پورے ملک میں پنچایت سے لے کر پارلیمنٹ تک صرف کانگریس تھی۔ جب تک کانگریس اقتدار میں تھی، ملک میں ریزرویشن پر بات کرنے کی ہمت نہیں تھی۔

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں اور سبھاش یادو نے لوک سبھا انتخابات کے دوران انتخابی مہم چلانے کے لیے اروند کیجریوال کو دی گئی عبوری ضمانت کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے لیے راحت مانگی ہے۔

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سر پر ہیں۔ ایسے میں I.N.D.I.A نے آج اپنا انتخابی منشور جاری کیا ہے۔ کانگریس کے اس منشور میں خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے کی بات کہی گئی ہے۔

ہمنتا  بسوا سرما نے کہا، "آج جمشید پور ویسٹ میں کیا ہو رہا ہے۔ آہستہ آہستہ جمشید پور کی ڈیموگرافی بدل رہی ہے۔ جے ایم ایم اور کانگریس کی طاقت کیا ہے؟

ضلع کانگریس کے ورکنگ صدر دھرمیندر سونکر نے ڈاکٹر اجے کمار کو شال اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی اور اپنی جیت کا دعویٰ بھی کیا۔ اجے کمار نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے جس اعتماد کے ساتھ انہیں نامزد کیا ہے اس پر پورا اترنے کے لیے کام کروں گا۔

جھارکھنڈ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدواروں کی فہرست جاری ہونے کے بعد مختلف علاقوں میں ٹکٹوں سے محروم رہنے والے کئی لیڈروں نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان میں تین سابق ایم ایل اے بھی شامل ہیں۔

ہیمنت سورین کے اعلان کے بعد آر جے ڈی نے باغیانہ لہجہ اپنایا ہے۔ پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی منوج جھا نے کہا، "جب پارٹی کے تمام لیڈر رانچی میں موجود ہیں، تو ہمیں اس بات سے دکھ ہے کہ ہمیں اتحاد بنانے کے عمل میں شامل نہیں کیا گیا۔