Bharat Express

Jammu and Kashmir Encounter:جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان انکاؤنٹر،فائرنگ جاری

دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق مخصوص خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ہندوستانی فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے مرگی، لولاب، کپواڑہ کے علاقے میں مشترکہ آپریشن شروع کیا ہے۔

کپواڑہ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان انکاؤنٹر

نئی دہلی : جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان انکاؤنٹر کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق مخصوص خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ہندوستانی فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے مرگی، لولاب، کپواڑہ کے علاقے میں مشترکہ آپریشن شروع کیا ہے۔ اس دوران دہشت گردوں نے فوج جوانوں پر فائرنگ شروع ہو گئی۔ اس وقت آپریشن جاری ہے۔

بانڈی پورہ میں بھی مشترکہ آپریشن ۔

واضح  رہے کہ بانڈی پورہ میں بھی سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔ اس تصادم میں اب تک ایک دہشت گرد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے ۔ فوج نے بدھ کو یہ جانکاری دی۔ اطلاعات کے مطابق علاقے میں آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔ اس سے قبل منگل کو بانڈی پورہ میں انکاؤنٹر کے بعد ہندوستانی فوج نے جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ مل کر مشترکہ آپریشن شروع کیا تھا۔

3 نومبر کو گرینیڈ حملہ ہوا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل 3 نومبر کو بھی سری نگر میں گرینیڈ حملہ ہوا تھا۔ یہ حملہ ٹی آر سی دفتر کے نزدیک ایک بازار میں ہوا۔  اس حملہ میں 10 افراد کے زخمی ہوئے تھے۔ ایک دن قبل بھی خانیار میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان انکاؤنٹر  ہوا تھا جس میں سیکورٹی فورسز نے ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read