مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی دوسری فہرست جاری کی
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی نے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ اس فہرست میں کل 99 امیدواروں کا نام شامل ہے جن کو الگ الگ حلقہ اسمبلی سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ مہاراشٹر کےسابق سی ایم اور موجودہ ڈپٹی سی ایم دیویندر فڑنویس کو ناگپور جنوبی مغرب سے ٹکٹ دیا گیا ہے، کامٹھی سے ریاستی صدر چندرشیکھر بامنکولے کو ٹکٹ دیا گیا ہے، گونڈیا سے ونود اگروال کو ٹکٹ ملا ہے ،دھولے شہر سے امول اگروال کو ٹکٹ ملا ہے ،جبکہ نندوربار سے وجئے کمار گاوت کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
BJP releases the first list of 99 candidates for the #MaharashtraElection2024. pic.twitter.com/GphO1vs5p0
— ANI (@ANI) October 20, 2024
BJP releases the first list of 99 candidates for the #MaharashtraElection2024.
Deputy CM Devendra Fadnavis to contest from Nagpur Souty West, state BJP chief Chandrashekhar Bawankule from Kamthi, minister Girish Mahajan from Jamner, minister Sudhir Mungantiwar from Ballarpur,… pic.twitter.com/uzPHuWuzIt
— ANI (@ANI) October 20, 2024
بی جے پی نے جن 99 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں، ان میں ناگپور ساؤتھ ویسٹ سیٹ سب سے اوپر ہے جہاں سے نائب وزیر اعلی دیویندر فڈنویس الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ناگپور ساؤتھ ویسٹ سیٹ 2009 میں وجود میں آئی تھی، تب سے اب تک یہاں صرف دیویندر فڑنویس ہی الیکشن جیت رہے ہیں۔ جبکہ بی جے پی کے ریاستی صدر چندر شیکھر باونکولے کماٹھی سے الیکشن لڑیں گے۔ سابق وزیر اعلی اشوک چوان کی بیٹی شری جیا اشوک چوان کو بھوکر سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اشوک چوان بھی اس سیٹ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔