Bharat Express DD Free Dish

Omar Abdullah takes oath as the Chief Minister of Jammu and Kashmir : جموں کشمیر کے نئے وزیراعلیٰ بنے عمر عبداللہ، ایل جی منوج سنہا نے دلایا حلف،اپوزیشن کے سرکردہ لیڈران رہے موجود

اہم بات یہ ہے کہ کانگریس جو عمر عبداللہ کی حکومت میں اتحادی ہے اس نے کابینہ میں حصہ لینے سے انکار کردیا ہے چونکہ کانگریس دو وزارت مانگ رہی تھی جبکہ این سی صرف ایک وزارت پر راضی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ کانگریس نے حکومت کا حصہ بننے کے بجائے باہر سے حمایت کرنے کا فیصلہ کیا۔

جموں کشمیر میں دس سال بعد نئی حکومت قائم ہوگئی ہے۔ مرکز کے زیرانتظام جموں کشمیر کے وزیراعلیٰ کے بطور عمر عبداللہ کی حلف برداری ہوگئی ہے۔ ایل جی منوج سنہا نے آج انہیں سرینگر میں  منعقدہ تقریب میں انہیں حلف دلایا، ساتھ ہی سریندر کمار کو ڈپٹی سی ایم کا حلف دلایا گیا ہے۔ سریندر کمار نوشہرہ سے جیت کر اسمبلی پہنچے ہیں انہوں نے بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر رینا کو ہرایا تھا۔

عمر عبداللہ کی اس حلف برداری تقریب میں پانچ دیگر اراکین اسمبلی کو بھی وزارت کا حلف دلایا گیا ۔ ان میں جاوید ڈار جو رفیع آباد سے جیت کر آئے ہیں ، ان کا نام شامل ہے۔ ان کے علاوہ ڈی ایچ پورہ کی رکن اسمبلی سکینہ ایتو، مینڈر سے جاوید رانا،سریندر چودھری نوشہری سے اور ستیش شرما چھمب سے جیت کر عمر عبداللہ کی کابینہ میں جگہ بنائی ہے۔

عمرعبداللہ کی حلف برداری تقریب میں اپوزیشن کا اتحاد بھی دیکھنے کو ملا چونکہ یہاں تقریب کے دوران کانگریس خیمے سے صدر ملکارجن کھرگے،راہل گاندھی، پرینکا گاندھی موجود تھے تو وہیں سماجوادی پارٹی سے اکھلیش یادو، این سی پی سے سوپریا سولے اور ڈی ایم کے ، سی پی آئی ایم کے نمائندے بھی اس تقریب میں موجود تھے۔ اہم بات یہ ہے کہ کانگریس جو عمر عبداللہ کی حکومت میں اتحادی ہے اس نے کابینہ میں حصہ لینے سے انکار کردیا ہے چونکہ کانگریس دو وزارت مانگ رہی تھی جبکہ این سی صرف ایک وزارت پر راضی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ کانگریس نے حکومت کا حصہ بننے کے بجائے باہر سے حمایت کرنے کا فیصلہ کیا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read