Bharat Express

Bomb threat to CM Yogi Adityanath: سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا طالب علم گرفتار،شہرت حاصل کرنے کیلئے کیا تھا ایسا کام

ملزم نوجوان نے پولیس کو بتایا کہ اس نے یہ کام مشہور ہونے کے لیے کیا تھا۔پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کر نے کی اطلاع دی ہے۔

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف انڈین سول ڈیفنس کوڈ کی دفعہ 170 کے تحت  مقدمہ درج کیا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزم نوجوان نے پولیس کو بتایا کہ اس نے یہ کام مشہور ہونے کے لیے کیا تھا۔پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کر نے کی اطلاع دی ہے۔ پولیس نے ملزم سے پوچھ گچھ کی اور انڈین سول ڈیفنس کوڈ کی دفعہ 170 کے تحت چالان جاری کیا۔ اس کارروائی کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آف پولیس (گنگا نگر) ابھیشیک بھارتی نے جمعہ کو بتایا کہ ملزم نوجوان انیرودھ پانڈے نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ اس نے شہرت حاصل کرنے کے لیے ایکس پر یہ پوسٹ کیا تھا اور اس کے لیے اس نے یوٹیوب پر کئی ویڈیوزدیکھا تھا۔

پولیس نے نوجوان کو چالان کیا

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (گنگا نگر) ابھیشیک بھارتی نے مزید کہا کہ سرائے عنایت پولیس اسٹیشن کے تحت امرسا پور ملوا بزرگ گاؤں کا رہنے والا انیرودھ ایل ایل بی کے پہلے سال کا طالب علم ہے اور اس نے حال ہی میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ایکس پر بم سے اڑا دینے کی دھمکی دی تھی۔انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد پولیس اور سرویلنس ٹیم فوراً حرکت میں آئی اور اسے بدھ کی رات دیر گئے حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے ملزم طالب علم کے خلاف انڈین سول ڈیفنس کوڈ کی دفعہ 170 کے تحت چالان جاری کیا۔

بتادیں کہ آج کل لوگ مشہور ہونے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔ اتر پردیش کے ایل ایل بی کے پہلے سال کے طالب علم نے بھی ایسا ہی کارنامہ انجام دیاہے۔جس میں اس نےشہرت حاصل کرنے کا آسان طریقہ یہ سمجھا کہ  سی ایم کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی جائے،ا س نے ایکس پر ایک پوسٹ میں سی ایم کوجیسے ہی دھمکی دی،اس کے فوراًبعد پولیس حرکت میں آگئی۔ پولیس نے طالب علم کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی اور اس کے خلاف تادیبی کارروائی کی۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read