Bharat Express DD Free Dish

Jammu and Kashmir News: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے اختیارات میں اضافہ، مودی حکومت کا بڑا فیصلہ، عمرعبداللہ برہم

مودی حکومت نے اسمبلی الیکشن کے پیش نظر جموں وکشمیرمیں لیفٹیننٹ گورنرکی طاقت میں اضافہ کردیا ہے۔ حکومت نے جموں وکشمیرتنظیم نوایکٹ، 2019 کی دفعہ 55 میں ترمیم کردیا ہے۔

مودی حکومت نے جموں وکشمیرسے متعلق بڑا فیصلہ لیا ہے۔ اسمبلی الیکشن کے پیش نظر حکومت نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی طاقت بڑھا دی ہے۔ جموں وکمشیر میں کچھ وقت بعد اسمبلی الیکشن ہونے والے ہیں۔ اس سے پہلے مودی حکومت نے جموں وکشمیر کی تشکیل نو قانون، 2019 کی دفعہ 55 میں ترمیم کیا ہے۔ اس کے بعد افسران کے ٹرانسفر پوسٹنگ کا حق لیفٹیننٹ گورنر کے پاس ہوگا۔

اس ترمیم سے پولیس اورعوامی نظام سے متعلقہ معاملوں میں لیفٹیننٹ گورنر کی طاقت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ ان کے کام کرنے کا دائرہ بھی بڑھ جائے گا۔ تقریباً سبھی علاقوں میں انہیں وہ تمام حقوق مل جائیں گے، جس میں محکمہ خزانہ کی سابقہ رضا مندی کی ضرورت ہوتی ہے۔ مرکزی وزیرداخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کرکے اس کی جانکاری دی ہے۔ اس میں لیفٹیننٹ گورنر کو زیادہ طاقت فراہم کرنے والے ضوابط جوڑے گئے ہیں۔

جموں وکشمیرتشکیل نو قانون میں ترمیم

جموں وکشمیرتشکیل نو قانون میں ترمیم کے بعد پولیس، پبلک، آرڈر، آل انڈیا سروس اوراینٹی کرپشن بیورو سے متعلقہ تجاویزپرمحکمہ خزانہ کی رضامندی کے بغیر فیصلہ لینے کا اختیارلیفٹیننٹ گورنر کے پاس رہے گا۔

ایکٹ میں شامل کی گئیں نئی دفعات

42 اے ڈپارٹمنٹ آف لا، جسٹس اینڈ پارلیمنٹری افیئرس ڈپارٹمنٹ میں وکیل- ایڈوکیٹ جنرل اور دیگرافسران کی تقرری کی تجویز کو چیف سکریٹری اور وزیراعلیٰ کے ذریعہ لیفٹیننٹ گورنر کے سامنے پیش کیا جائے گا۔42 بی پراسیکیوشن کی منظوری دینے یا مسترد کرنے یا اپیل دائرکرنے سے متعلق کسی بھی تجویزکومحکمہ قانون کے ذریعہ چیف سکریٹری کے ذریعہ لیفٹیننٹ گورنرکے سامنے رکھا جائے گا۔

عمرعبداللہ نے فیصلے پر اٹھائے سوال

مودی حکومت کے اس فیصلے پر نیشنل کانفرنس کے نائب صدرعمرعبداللہ نے سوال اٹھایا ہے۔ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنرکوزیادہ اختیارات دینے پرانہوں نے کہا ہے کہ اب چھوٹی سے چھوٹی تقرری کے لئے بھیک مانگنی پڑے گی۔ جموں وکشمیرکوربراسٹیمپ وزیراعلیٰ نہیں چاہئے۔ جموں وکشمیر کے لوگ بہتروزیراعلیٰ کے حقدار ہیں۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read