Bharat Express

Team India Victory March: وانکھیڑے اسٹیڈیم پہنچ گئی ٹیم انڈیا، وکٹری مارچ کا آغاز، بس کی چھت پرجھوم رہے ہیں چمپئنس

ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کا خطاب جیت کر لوٹی ٹیم انڈیا کا ممبئی میں والہانہ استقبال ہوا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے ایئرپورٹ پہنچنے سے پہلے ہی ٹیم انڈیا کے فینس کا عوامی سیلاب سڑکوں پراترآیا۔ ٹیم انڈیا کا وکٹری مارچ جاری ہے۔ ٹیم انڈیا کے کھلاڑی کھلی بس میں سوار کروانکھیڑے اسٹیڈیم تک پہنچے۔

عالمی کپ فاتح ٹیم انڈیا ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم پہنچ گئی ہے۔

T20 World Cup 2024 Champions: ٹی-20 ورلڈ کپ کا خطاب جیت کرلوٹی ہندوستانی ٹیم کا وکٹری مارچ جاری ہے۔ ٹیم انڈیا کا والہانہ استقبال کرنے کے لئے جیسے پورا ممبئی شہرسڑکوں پراترچکا ہے۔ نریمن پوائنٹ سے لے کر وانکھیڑے اسٹیڈیم تک کرکٹ فینس کا عوامی سیلاب امنڈ پڑا ہے۔ 2.5 کلو میٹرکا یہ وکٹری مارچ نریمن پوائنٹ سے وانکھیڑے اسٹیڈیم تک پہنچے گا۔ وانکھیڑے اسٹیڈیم میں بی سی سی آئی ان عالمی فاتح کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازے گی۔ اس سے پہلے آج صبح ہی ٹیم انڈیا نئی دہلی پہنچی تھی۔ جہاں ٹیم کے کھلاڑیوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی۔ اب ممبئی میں زبردست بارش کے باوجود چمپئنس کا استقبال کرنے کے لئے زبردست بھیڑ امنڈی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Star Sports India (@starsportsindia)

اسٹیڈیم میں لگے ہاردک-ہاردک کے نعرے

ٹیم انڈیا کو عالمی فاتح بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے ہاردک پانڈیا کے لئے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں نعرے لگائے جارہے ہیں۔ اسی وانکھیڑے اسٹیڈیم میں اسی سال آئی پی ایل میں ہاردک پانڈیا کی ہوٹنگ کی گئی تھی۔ اب اسی میدان میں ہاردک پانڈیا کے نعرے لگائے جا رہے ہیں۔

روہت شرما-وراٹ کوہلی میں بہترتال میل

ٹی-20 ورلڈ کپ عالمی فاتح ٹیم کے کپتان روہت شرما اور وراٹ کوہلی کے درمیان حیرت انگیزتال میل دیکھنے کو ملا۔ بس کی چھت پر سواران کھلاڑیوں نے مل کر ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کی چمکدارٹرافی لہرائی۔ اب شائقین اس لمحے کو ویڈیوآف دی ڈے کا نام دے رہے ہیں۔

بی سی سی آئی نے اداکیا شکریہ

ٹیم انڈیا کی استقبالیہ تقریب میں امنڈے عوامی سیلاب کا ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے شکریہ ادا کیا ہے۔ بی سی سی آئی نے اپنے آفیشیل ایکس اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئرکی ہے۔ اس میں بڑی تعداد میں فینس کی بھیڑ دیکھی جاسکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔