Bharat Express

Zama Khan on Opposition: ’’اپوزیشن کا کام سوال اٹھانا ہے…، این ڈی اے حکومت باہمی ہم آہنگی پر بنی ہے…‘‘، ’بیساکھی کے سہارے چلے گی سرکار‘ والے بیان پر جے ڈی یو وزیر زماں خان کا جواب

مرکز میں اقلیتی محکمہ کا وزیر نہ بنائے جانے پر زماں خان نے کہا کہ ابھی بہت ساری چیزیں ہونی باقی ہیں۔ وزارت میں توسیع ہوئی تو اس بات کو ضرور مدنظر رکھا جائے گا، ابھی بہت توسیع باقی ہے۔

بہار حکومت کے وزیر زماں خان

پٹنہ: بہار حکومت کے وزیر زماں خان نے مرکزی حکومت کی تشکیل پر اپوزیشن کی طرف سے اٹھائے جانے والے سوالات کا جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام سوال اٹھانا ہے، میں ان کی تنقید نہیں کروں گا۔ مرکز میں این ڈی اے کی حکومت بنی ہے اور ہمارے لیڈران جو بھی فیصلہ لیتے ہیں ہم اس پر عمل کرتے ہیں اور اس پر عمل کرتے رہیں گے۔

’بیساکھی کے سہارے چلے گی سرکار‘اپوزیشن کے اس بیان کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حکومت باہمی ہم آہنگی پر بنی ہے۔ اس حکومت میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار شامل ہیں۔ ہم اس حکومت کو پانچ سال چلائیں گے۔ نتیش کمار نے جو حمایت حکومت کو دی ہے وہ مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔

زماں نے کہا کہ پہلے بھی وہ بہار کی ترقی کے لئے خصوصی پیکیج کی کوشش کرتے رہے ہیں اور آج بھی وزیر اعلی نتیش کمار اس کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔

مرکز میں اقلیتی محکمہ کا وزیر نہ بنائے جانے پر زماں خان نے کہا کہ ابھی بہت ساری چیزیں ہونی باقی ہیں۔ وزارت میں توسیع ہوئی تو اس بات کو ضرور مدنظر رکھا جائے گا، ابھی بہت توسیع باقی ہے۔

راہل گاندھی کا اس بیان پر جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر پرینکا گاندھی نریندر مودی کے خلاف الیکشن لڑتیں تو وہ دو لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے جیت جاتیں، اس پر زماں خان نے کہا کہ وقت بتائے گا، اب بولنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

بھارت ایکسپریس۔