Bharat Express

Lok Sabha Election Result 2024: مسلم لیگ سے بری طرح ہار گیا بی جے پی کا واحد مسلم امیدوار، جانئے کیا رہے انتخابی نتائج

لوک سبھا الیکشن میں اب تک بی جے پی کے واحد مسلم امیدوار عبدالسلام ہیں، جنہیں انڈین یونین مسلم لیگ کے امیدوار محمد بشیرنے 5 لاکھ ووٹوں سے ہرایا ہے۔

بی جے پی کے واحد مسلم امیدوار ڈاکٹر عبدالسلام کو انڈین یونین مسلم لیگ کے محمد بشیر نے بڑے فرق سے ہرایا ہے۔

Lok Sabha Election Result 2024: لوک سبھا الیکشن کے نتائج کے اعلان ہوے کے بعد سے ہی سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ اس درمیان کیرلا کی ملپ پورم لوک سبھا سیٹ کی بحث شروع ہوگئی ہے، جہاں سے بی جے پی نے اپنے واحد مسلم امیدوار ڈاکٹر عبدالسلام کو اتارا تھا۔ انہیں بھی انڈین یونین مسلم لیگ کے امیدوار سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ عبدالسلام کو محض 85 ہزار ووٹ ملے اور وہ تیسرے نمبر پر اکتفا کرنا پڑا۔ وہیں انڈین یونین مسلم لیگ کے امیدوار محمد بشیر کو تقریباً 6 لاکھ 40 ہزار ووٹ ملے۔

دراصل، کیرلا کی کالی کٹ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلرڈاکٹرعبدالسلام نے بی جے پی سے سال 2024 کے لوک سبھا الیکشن میں امیدواری حاصل کی تھی وہیں، عبدالسلام لوک سبھا الیکشن 2024 میں بی جے پی کے واحد مسلم امیدوارہیں، جنہیں انڈین یونین مسلم لیگ کے امیدوار محمد بشیر نے ساڑھے پانچ لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے الیکشن میں ہرایا ہے۔ جبکہ دوسرے نمبر پر رہے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے امیدوار وشیف کو 3 لاکھ 43 ہزار ووٹ ہی ملے۔

اسمبلی الیکشن میں عبدالسلام کو ملے تھے 9 ہزار ووٹ

واضح رہے کہ سال 2021 میں بی جے پی نے ملاپورم سیٹ کے ضمنی انتخاب میں اے پی عبداللہ کٹی کو ٹکٹ دے کراپنی حکمت عملی میں تبدیلی کی تھی۔ اس الیکشن میں عبداللہ کٹی کو 69,935  ووٹ ملے تھے۔ بی جے پی نے اس سے پہلے سال 2016 میں  تروراسمبلی سیٹ سے عبدالسلام کو میدان میں اتارا تھا۔ تب عبدالسلام کو محض 9097  ووٹ (5.33 فیصد) ووٹ ملے تھے۔ بی جے پی نے عبدالسلام کو کیرلا کی جس سیٹ سے الیکشن لڑایا، وہاں مسلم رائے دہندگان اکثریت میں ہیں۔

جانئے کون ہیں عبدالسلام؟

ڈاکٹرعبدالسلام کیرلا کے ترووننت پورم کے رہنے والے ہیں۔ عبدالسلام سال 2019 میں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ اس کے بعد سے وہ پارٹی میں مسلسل سرگرم ہیں۔ عبدالسلام کیرلا میں ایک سیکولرچہرہ مانے جاتے ہیں۔ عبدالسلام کالی کٹ یونیورسٹی کے وائس چانسلر تھے اور وہ سال 2011 سے لے کر 2015 تک وائس چانسلرکے طور پراپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ فی الحال عبدالسلام کے خلاف کوئی بھی مجرمانہ معاملہ درج نہیں ہے۔ عبدالسلام بی جے پی کی مرکزی ٹیم کا بھی حصہ ہیں۔ ان کے پاس بی جے پی اقلیتی مورچہ میں قومی نائب صدر کی بھی ذمہ داری ہے۔