سینئر وکیل کپل سبل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ جمعرات (16 مئی) کو ہونے والے انتخابات میں کپل سبل کو 1066 ووٹ ملے۔ ان کے قریب ترین حریف سینئر وکیل پردیپ رائے تھے، جنھیں 689 ووٹ ملے۔ کپل سبل نے دو دہائیوں کے بعد یہ الیکشن لڑا تھا۔ اس سے پہلے وہ 1995، 1997 اور 2001 میں ایس سی بی اے کے صدر رہ چکے ہیں۔
Senior Advocate Kapil Sibal won the election for the President post of the Supreme Court Bar Association.
Senior Advocate Sibal has secured 1,066 votes and defeated his nearest rival and senior advocate Pradeep Rai.
(File photo) pic.twitter.com/FTwyriqULd
— ANI (@ANI) May 16, 2024
نتیجہ کا اعلان ہونے سے پہلے بار اینڈ بنچ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کپل سبل نے کہا تھا، “وکلاء قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے لیے موجود ہیں، ایک وکیل کا مقصد آئین کی حفاظت کرنا ہے… لہذا اگر آپ سیاسی طور پر بارکونسل میں شامل ہوتے ہیں۔ یا جھکاؤ رکھتے ہیں ، اگر آپ اسے اس بنیاد پر تقسیم کرتے ہیں، تو آپ اصل میں بطور وکیل اپنا فرض پورا نہیں کر رہے ہیں۔
Congratulations Sir. Such a great news… https://t.co/LaulOTermy
— Arvind Kejriwal (@ArvindKejriwal) May 16, 2024
کپل سبل کے صدر منتخب ہونے اور الیکشن جیتے پر مبارکبادیوں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں نہ صرف وکلا اور ججز کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی جارہی ہیں بلکہ سیاسی گلیاروں سے بھی انہیں مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔ سیاسی لیڈران میں دہلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال نے کپل سبل کو سب سے پہلے مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ایکس پر مبارکباد دیتے ہوئے پیغام میں لکھا کہ یہ بہت بڑی خبر ہے اس کیلئے آپ کو بہت بہت مبارکباد۔ وہیں اکھلیش یادو نے بھی کپل سبل کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔