Bharat Express

World Cup will be very competitive: Rohit: کھیل کی رفتار میں اضافہ کے سبب ورلڈ کپ ہوگا کافی دلچسپ: روہت شرما

ہندوستان اور پاکستان نے ون ڈے ورلڈ کپ میں سات مرتبہ (1992، 1996، 1999، 2003، 2011، 2015 اور 2019)  ایک دوسرے کا سامنا کیا ہے اور ہر بار ہندوستانی ٹیم فاتح بن کر سامنے آئی ہے۔

کھیل کی رفتار میں اضافہ کے سبب ورلڈ کپ ہوگا دلچسپ: روہت شرما

ICC World Cup 2023: ممبئی: ہندوستانی کپتان روہت شرما کو امید ہے کہ ملک میں آئندہ ون ڈے ورلڈ کپ انتہائی مسابقتی ہوگا کیونکہ “کھیل کی رفتار کافی  بڑھ گئی ہے”۔ کھیل کے تیز رفتار فارمیٹ،T20  کرکٹ نے سبھی فارمیٹس کو متاثر کیا ہے۔ اس سے روایتی پانچ روزہ فارمیٹ بھی مستثنیٰ نہیں ہے جہاں بلے باز جارحانہ شاٹس مارنے سے خود کو روک نہیں سکتے۔

ہندوستانی ٹیم 8 اکتوبر کو کھیلے گی پہلا میچ

ہندوستان ورلڈ کپ میں 8 اکتوبر کو چنئی میں پانچ بار کی چمپئن آسٹریلیا کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گا، جہاں اس کا ہدف اپنا تیسرا اور گھریلو میدان پر دوسرا خطاب جیتنے کا ہوگا۔ ہندوستان کو لیگ مرحلے کے اپنے نو میچوں کو کولکتہ، ممبئی، نئی دہلی، لکھنؤ اور بنگلورو سمیت مختلف مقامات پر کھیلنا ہے۔

انتہائی مسابقتی ہونے والا ہے ورلڈ کپ

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں روہت شرما نے کہا، ‘ یہ ون ڈے ورلڈ کپ انتہائی مسابقتی ہونے والا ہے کیونکہ کھیل کی رفتار کافی بڑھ گئی ہے۔ ٹیمیں پہلے سے کہیں زیادہ پازیٹیو ہوکر کھیل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا “یہ سب دنیا بھر کے شائقین کے لیے اچھی علامت ہے، جو انھیں کئی دلچسپ لمحے دینے والے ہیں۔ ہم اس اکتوبر اور نومبر میں اچھی تیاری کے ساتھ میدان پر اترنے اور اپنا بہترین پرفارمنس دینے کے لیے پرامید ہیں۔

ہندوستان کا دوسرا مقابلہ افغانستان کے خلاف

آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد ہندوستانی ٹیم کا مقابلہ دہلی میں 11 اکتوبر کو افغانستان سے ہوگا۔ ہندوستان اور روایتی حریف پاکستان کے درمیان 15 اکتوبر کو احمد آباد میں میچ کھیلا جائے گا۔ سفارتی کشیدگی کی وجہ سے دونوں پڑوسی اب صرف آئی سی سی اور اے سی سی (ایشین کرکٹ کونسل) ایونٹس میں ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلتے ہیں۔ بتا دیں کہ دونوں ممالک کے درمیان آخری مقابلہ گزشتہ سال آسٹریلیا میں T20 ورلڈ کپ کے دوران ہوا تھا۔

ہندوستان نے پاکستان کو سات مرتبہ ہرایا

ہندوستان اور پاکستان نے ون ڈے ورلڈ کپ میں سات مرتبہ (1992، 1996، 1999، 2003، 2011، 2015 اور 2019)  ایک دوسرے کا سامنا کیا ہے اور ہر بار ہندوستانی ٹیم فاتح بن کر سامنے آئی ہے۔ دونوں ٹیموں نے 50 اوور کے فامیٹ کے ورلڈ کپ میں 1987 اور 2007 میں ایک دوسرے کے خلاف میچ نہیں کھیلا تھا۔ دونوں ٹیمیں 2007 میں گروپ مرحلے سے آگے نہ بڑھ سکی تھیں جب کہ 1987 میں الگ الگ گروپوں میں ہونے کے بعد دونوں کو سیمی فائنل میں ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی کپ 2023 شیڈول کا اعلان، انگلینڈ-نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا عالمی کپ کا آغاز، فائنل احمدآباد میں ہوگا

ٹورنامنٹ میں کل 45 لیگ میچ ہوں گے

ہندوستان کے دوسرے بڑے مقابلے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف 22 اور 29 اکتوبر کو دھرم شالہ اور لکھنؤ میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ پچھلی بار کے راؤنڈ رابن فارمیٹ کو برقرار رکھا گیا ہے، سبھی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف کل 45 لیگ میچ کھیلیں گی۔

بھارت ایکسپریس۔