رام کی نگری ایودھیا میں پی ایم مودی تقریباً ساڑھے پانچ گھنٹے رہیں گے،جانیں کیا ہے اور شیڈول
22 جنوری کو ایودھیا میں رام للا پران پرتشٹھا کا ایک عظیم الشان پروگرام منعقد ہونے ہورہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی رام مندر کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں اور وہ اس پروگرام کےیجمان (میزبان) بھی ہیں۔
پی ایم مودی کا طیارہ پیر کی صبح 10.25 بجے ایودھیا ایئرپورٹ پہنچے گے۔ 20 منٹ کے بعد یعنی 10.45 پر وہ ایودھیا کے ہیلی پیڈ پہنچیں گے۔ پی ایم مودی صبح 10.55 بجے شری رام جنم بھومی پہنچیں گے۔ اس کے بعد ان کا پروگرام صبح 11 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ریزرورہے گا۔
پی ایم نریندر مودی پران پرتشٹھا پروگرام میں حصہ لیں گے
اپنے ریزرو پروگرام سے فارغ ہوتے ہوئےوزیر اعظم نریندر مودی دوپہر 12:05 سے 12:55 تک یعنی تقریباً 50 منٹ تک پران پرتشٹھا پروگرام میں حصہ لیں گے۔ اس کے بعد وہ پوجا استھل سے نکلیں گے اور دوپہر ایک بجے کے قریب ایک عوامی پروگرام میں شرکت کریں گے۔ وہ دوپہر دو بجے تک یہاں رہیں گے۔ اس پروگرام میں شرکت کے بعد پی ایم مودی تقریباً 2:10 بجے کبیل ٹیلا پہنچیں گے اور درشن کریں گے۔
اس کے بعد وہ 2.25 بجے ہیلی پیڈ کے لیے روانہ ہو ں جائیں گے۔پھر 2.40 بجے ہیلی پیڈ سے ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوں گے۔ وہ سہ پہر 3.05 بجے ہوائی اڈے سے دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔ اس طرح سےپی ایم مودی ایودھیا میں تقریباً ساڑھے پانچ گھنٹے رہیں گے ۔
جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے
رام مندر کی تعمیر کمیٹی کے چیئرمین نریپیندر مشرا کی طرف سے شیئر کی گئی معلومات کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی رام للا پران پرتشٹھا پروگرام کے موقع پر ایک بہت بڑے جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔ رام مندر کے سامنے مرکزی چوٹی اور دو دیگر چوٹیوں کےساتھ ساتھ کھلے اسٹیج پر کرسیاں لگائی جائیں گی۔ اس جلسہ عام کے لیے تقریباً 6 ہزار کرسیاں لگائی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: چھوٹی سرمایہ کاری، بڑے فائدے
اس سے قبل 18 جنوری کو رام للا کو گرب گرہ میں نصب کیا گیا تھا
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سے قبل 18 جنوری کو رام للا کو گرب گرہ میں نصب کیا گیا تھا۔ رام للا کی پران پرتشٹھا 22 جنوری کو دوپہر 12.20 بجے کی جائے گی۔ ویگرہ کی آنکھوں کی پٹی ہٹا دی جائے گی اور انہیں درپن (آئینہ) دکھایا جائے گا۔ رام مندر میں بھگوان رام کو بچے کے روپ میں نصب کیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس