Bharat Express DD Free Dish

PM Modi will attend SCO Summit: ایس سی او سمٹ میں شامل ہوں گے وزیراعظم مودی، چینی وزیرخارجہ کے ساتھ میٹنگ میں این ایس اے اجیت ڈوبھال نے کہا- وہ کریں گے چین کا دورہ

چینی وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات میں اجیت ڈوبھال نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے جلد ہی چین کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی ایس سی او سمٹ میں شامل ہونے کے لئے چین جائیں گے۔

نئی دہلی: قومی سلامتی کے مشیر(این ایس اے) اجیت ڈوبھال اورچینی وزیرخارجہ وانگ یی کے درمیان نئی دہلی میں ہونے والی ملاقات نے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئی امید جگائی ہے۔ اس میٹنگ میں اجیت ڈوبھال نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی جلد ہی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے چین جائیں گے، اس لئے آج کی بات چیت بہت خاص ہے۔

امن اور ہم آہنگی قائم ہے: اجیت ڈوبھال

چینی وزیرخارجہ کے ساتھ بات چیت کے دوران اجیت ڈوبھال نے کہا کہ سرحد پرامن واستحکام برقرارہے۔ انہوں نے کہا، “سرحدیں پرسکون ہیں، امن اورہم آہنگی قائم ہے، ہمارے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوگئے ہیں۔” انہوں نے گزشتہ سال کازان میں چینی صدرشی جنپنگ اور وزیراعظم مودی کے درمیان ہونے والی ملاقات کو بھی یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات نے دوطرفہ تعلقات کوایک نئی سمت دی ہے، جس سے مختلف شعبوں میں پیش رفت میں مدد ملی ہے۔

چینی وزیرخارجہ نے کیا خوشی کا اظہار

ساتھ ہی چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے بھی اجیت ڈوبھال سے ملاقات پرخوشی کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں دونوں ممالک کے تعلقات میں جواتارچڑھاؤ آیا ہے، وہ کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ وانگ نے کازان ملاقات کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات نے سرحدی تنازعہ کے مناسب حل اوردوطرفہ تعلقات کی ترقی کی سمت کا تعین کیا ہے۔

31 اگست سے یکم ستمبر تک چلے گا سمٹ

قابل ذکرہے کہ وزیراعظم نریندرمودی 7 سال بعد چین کے دورے پرجا رہے ہیں۔ وہ تیانجن شہرمیں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے چین پہنچیں گے۔ یہ سربراہی اجلاس 31 اگست سے یکم ستمبرتک جاری رہے گا۔ وزیراعظم مودی کا یہ دورہ 2020 کے گلوان تنازعہ کے بعد پہلا دورہ ہوگا۔ اس بارایس سی او کا صدر چین ہے۔ اس سمٹ میں روس، چین، پاکستان، ایران، قزاقستان، ازبکستان، کرغزستان، تاجکستان جیسے ممالک کے سرکردہ لیڈران شرکت کریں گے۔

  بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read