
جامعہ ملیہ اسلامیہ نے جامعہ اسکولوں کی بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے دفتر،کنٹرولرامتحانات (سی اوای) نے آج جامعہ کے مختلف اسکولوں کی بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا۔ پروفیسرمظہرآصف،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی، مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے آج دوپہرباقاعدہ طورپرنتائج جاری کیے۔ اس سال 905 (کل نوسوپانچ) طلباوطالبات نے بارہویں جماعت کا امتحان دیا تھا، جس میں الگ الگ اسٹریم میں طلبہ کی تعداد اس طرح تھی: آرٹس اسٹریم میں 263 (دوسوتیرسٹھ) طلبہ (لڑکے بانویں، لڑکیاں 171) کامرس اسٹریم میں 184 (ایک سوچوراسی) طلبا (لڑکے 104، لڑکیاں 80) اورسائنس اسٹریم: 458 (چارسواٹھاون) طلبہ (لڑکے 197، لڑکیاں 261) شامل ہوئے تھے۔
پروفیسر مظہرآصف نے کامیاب طلبا کو دی مبارکباد
پروفیسر مظہر آصف اور پروفیسررضوی نے بارہویں جماعت کے امتحان میں کامیاب تمام طلبہ کو مبارک باد دی ہے۔ اس موقع پر پروفیسرمظہرآصف نے کہا ’تینوں زمروں میں شاندارنتائج سے تمام طلبہ اور ان کے والدین کی سخت کوشش، پختہ یقین اوران کا استقلال واضح ہے۔ یہ امرخاص طورپرباعث تقویت اور حوصلہ افزا ہے کہ ایک طالبہ نے آرٹس اسٹریم میں ٹاپ کیا ہے اورکامرس میں دوسری اور تیسری پوزیشن بھی لڑکیوں نے حاصل کی ہے۔اسی طرح سائنس میں دوسری ٹاپر بھی ایک لڑکی ہے‘۔
پروفیسر مہتاب عالم رضوی نے جامعہ اسکولوں کے اساتذہ کی خدمات کو سراہا
پروفیسررضوی نے کہا کہ’اس سال بہتر نتائج کا سہرا جامعہ اسکولوں کے اساتذہ کی متواترکوششوں کو جاتا ہے، جنھوں نے سال بھراس بات کویقینی بنانے کے لیے محنت اور کاوش کی کہ ہمارے طلبہ تینوں اسٹریم میں بہتر کریں اور اعتماد اور مقابلہ جاتی روح کے ساتھ یونیورسٹی میں داخل ہوں۔ کنٹرولرامتحانات کے دفتر نے بھی امتحان منعقد کرانے سے لے کرنتائج کے اعلان تک کی پوری کاروائی بروقت اورخو ش اسلوبی سے مکمل کرنے کے لیے انتھک کوششیں کیں“۔
پروفیسر پون کمار، کنٹرولرامتحانات نے پروفیسرمظہرآصف، شیخ الجامعہ اورپروفیسرمحمد مہتاب عالم رضوی، جامعہ ملیہ اسلامیہ مسجل، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی بیش قیمت رہنمائی اورلگاتارتعاون کے تئیں جذبہ امتنان کا اظہا رکیا، جس نے امتحانات کے کامیاب انعقاد اور نتائج کے بروقت اعلان میں اہم رول ادا کیا۔ پروفیسرشرما نے ڈاکٹراحتشام الحق، ڈپٹی کنٹرولرامتحانات،ڈاکٹر سنیل،اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات اوردفتر، کنٹرولرامتحانات کی پوری ٹیم کی مخلصانہ کوششوں اور بروقت نتائج کے اعلان کویقینی بنانے کے لیے سخت کاوشوں اور ان کے عہد کی تعریف کی۔
اس موقع پرپروفیسر شرما نے کہا کہ ’نتائج کا بروقت اعلان ہمارے اسٹاف کے خلوص و لگن، کام کی اہلیت اور ٹیم ورک کا پختہ ثبوت ہے۔ امتحان سے متعلقہ تمام کاروائیوں میں اعلی معیار کی پاس داری اورشفافیت کے ہم پابند عہد رہے“۔ پلوی گوریا نے آرٹس اسٹریم میں سنتانویں اعشاریہ چارفیصد نمبرات کے ساتھ ٹاپ کیا ہے، جبکہ ثمینہ زہرا زیدہ نے سنتانویں فی صد کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی اور شاہد ریاض حسن چھیانوے اعشاریہ 8 فیصد کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے۔ کامرس اسٹریم میں فرحان راشق نے پنچانوے اعشاریہ آٹھ فی صد کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ مریم نے پنچانوے اعشاریہ چھ فی صد کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا اور ماریہ کمال پنچانوے اعشاریہ دو فی صد کے ساتھ تیسرے مقام پر رہیں۔ سائنس اسٹریم میں محمد یاسر اور ثناء اللہ نے سنتانوے اعشاریہ دو فی صد کے ساتھ پہلے مقام پر دونوں کے درمیان ٹائی ہوگیا،عالیہ بی نے چھیانوے اعشاریہ آٹھ فیصد کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا اور انیس کوثر نے چھیانوے اعشاریہ چار فیصد کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔