نئی دہلی: ملک میں بینکنگ خدمات 28 سے 30 ستمبر 2026 تک متاثر ہو سکتی ہیں۔ یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینز (یو ایف بی یو) نے 3 روزہ بینک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) نے منگل کی شام اپنے یوزر کو میسج بھیج کر ضروری معلومات فراہم کی ہیں۔
25 ستمبر یا اس سے پہلے مکمل کر لیں ضروری کام
پی این بی نے یوزر کو بھیجے گئے ٹیکسٹ پیغام میں آنے والی ہڑتال کے بارے میں اطلاع دی ہے۔ بینک نے مشورہ دیا ہے کہ صارفین اپنی شاخ سے متعلق تمام ضروری کام 25 ستمبر یا اس سے پہلے مکمل کر لیں، تاکہ ہڑتال کے دوران انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یو پی آئی اور انٹرنیٹ بینکنگ کی ہولیات جاری رہیں گی
پی این بی کے مطابق ہڑتال کے باوجود یو پی آئی، انٹرنیٹ بینکنگ اور اے ٹی ایم جیسی خدمات دستیاب رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔ بینک نے یہ بھی بتایا ہے کہ بزنس کارسپانڈنٹ خدمات کو بھی جاری رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔اس کا مطلب ہے کہ صارفین کے لیے ڈیجیٹل بینکنگ اور اے ٹی ایم سے متعلق خدمات دستیاب رہنے کی توقع ہے، تاہم بینک نے اپنے پیغام میں ’کوشش‘ کرنے کی بات کہی ہے۔
برانچ سے ہونے والے یہ کام متاثر ہو سکتے ہیں
بینک کی کچھ خدمات ایسی ہیں جن کے لیے یوزر کو براہ راست برانچ جانا پڑتا ہے۔ ہڑتال کے دوران نقد رقم جمع یا نکالنے، چیک سے متعلق کام، دستاویزات جمع کرنے اور کے وائی سی جیسے کام متاثر ہو سکتے ہیں۔اس لیے جن یوزر کو ایسے کام کرانے ہیں، انہیں ہڑتال شروع ہونے سے پہلے اپنی متعلقہ شاخ سے کام مکمل کرانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
5 دن تک بینک برانچ رہ سکتی ہیں بند
بینک ہڑتال کا اثر 3 دن سے زیادہ بھی ہو سکتا ہے، کیونکہ 26 ستمبر کو ہفتہ اور 27 ستمبر کو اتوار ہے۔ اس طرح 26 ستمبر سے 30 ستمبر تک مسلسل 5 دن تک بینک کی برانچ میں معمول کی خدمات متاثر رہنے کا امکان ہے۔پی این بی نے یوزر سے اپیل کی ہے کہ وہ ضروری بینکنگ کام پہلے ہی مکمل کر لیں اور ہڑتال کے دوران ڈیجیٹل بینکنگ، اے ٹی ایم اور دیگر دستیاب خدمات کا استعمال کریں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


