Bharat Express DD Free Dish

Bank Strike

28 سے 30 ستمبر تک ہونے والی ہڑتال پانچ روزہ بینکنگ ہفتے سمیت کئی مطالبات کو لے کر بلائی گئی تھی، IBA اور UFBU کی میٹنگ میں دیگر ہفتہ وار تعطیلات پر اعلیٰ سطحی کمیٹی بنانے اور زیرِ التوا مسائل پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

یوزڑ کو ہونے والی پریشانی کم کرنے کے لیے مرکزی حکومت نے سرکاری شعبے کے بینکوں کو اتوار، 27 ستمبر کو بھی کھلا رکھنے کی ہدایت دی ہے، تاکہ لوگ ہڑتال شروع ہونے سے پہلے اپنے ضروری بینکنگ کام مکمل کرسکیں۔

پی این بی نے یوزر کو بھیجے گئے ٹیکسٹ پیغام میں آنے والی ہڑتال کے بارے میں اطلاع دی ہے۔ بینک نے مشورہ دیا ہے کہ صارفین اپنی شاخ سے متعلق تمام ضروری کام 25 ستمبر یا اس سے پہلے مکمل کر لیں، تاکہ ہڑتال کے دوران انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

بینک یونینوں کے اعلان کے مطابق 28، 29 اور 30 ستمبر کو بینک ملازمین ملک گیر ہڑتال پر رہیں گے۔ اس کے بعد یکم اور 2 اکتوبر کو ہفتہ وار چھٹی اور قومی تعطیل کے باعث بینکنگ خدمات متاثر رہیں گی۔ اس سے قبل 11 ستمبر کو بھی بینک ملازمین نے اپنے مطالبات کے سلسلے میں علامتی ہڑتال کی تھی۔