Bharat Express

Zeeshan Siddique

ذیشان صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ میں جس اسمبلی حلقہ باندرہ ایسٹ سے ایم ایل اے تھا، وہاں پر سنت دنیشور نگر کے ترقیاتی پروجیکٹ میں لوگوں کے ساتھ ناانصافی نہ ہو، اس کے لیے میں مسلسل آواز اٹھا رہا تھا اور احتجاج کر رہا تھا۔

غفران خان نے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے ساتھ ذیشان صدیقی کو بھی فون کر کے پیسے مانگے تھے۔ ملزم نے رقم نہ دینے پر قتل کرنے کی بات کہی تھی۔ اب ممبئی پولیس کی ٹیم ٹرانزٹ ریمانڈ پر اسے لے کر نوئیڈا سے ممبئی کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔

ملزم نے پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو بتایا کہ پروین اور شبھم ہی یہ پیشکش لائے تھے۔ پونے میں ان کی کئی بار ملاقاتیں ہوئیں۔ انہیں بتایا گیا کہ کام مکمل ہونے کے بعد بھاری رقم دی جائے گی۔ شیوکمار اس معاملے میں بہت کچھ جانتا ہے۔

ممبئی کے باندرہ میں 12 اکتوبرکی رات این سی پی اجیت پوارگروپ کے سینئرلیڈررہے بابا صدیقی کا گولی مارکرقتل کردیا گیا۔ اس معاملے سے متعلق نئے نئے انکشاف ہو رہے ہیں۔ اب جانکاری سامنے آئی ہے کہ شوٹروں کے نشانے پرصرف بابا صدیقی ہی نہیں بلکہ ان کے بیٹے ذیشان صدیقی بھی تھے۔ انہیں کچھ دن پہلے دھمکی بھی ملی تھی۔ اس بات کا انکشاف پوچھ گچھ میں خود حملہ آوروں نے کیا ہے۔