Iran Ambassador Mohammad Fathali: ایران میں احتجاج کے دوران بھارتیوں کی گرفتاری کی خبر فیک، ایرانی سفیر نے کی تردید
ایران میں گزشتہ دو ہفتوں سے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف عوام سڑکوں پر احتجاج کر رہی ہے۔ اس دوران کچھ رپورٹس میں یہ دعویٰ سامنے آیا کہ احتجاج کے دوران چھ بھارتی اور دس افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے، لیکن ایران کے سفیر محمد فتح علی نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے۔
Iran Protests Updates: ایران میں 84 گھنٹوں سے زائد عرصے سے فون اور انٹرنیٹ سروس معطل، ہلاکتیں 500 سے تجاوز، ہزاروں افراد گرفتار
ایران میں حکومت مخالف مظاہرے گزشتہ دو ہفتوں سے مسلسل جاری ہیں، جہاں عوام ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی قیادت والی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ صورتحال اس قدر سنگین ہو چکی ہے کہ ملک میں گزشتہ 84 گھنٹوں سے زائد عرصے سے فون اور انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بند ہے۔ امریکی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق ایران میں جاری ان مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔
India-US Trade Deal: بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر مذاکرات جاری، منگل کو ہوگی اگلی ملاقات: امریکی سفیر
بھارت اور امریکہ کے درمیان مجوزہ تجارتی معاہدے پر بات چیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اس حوالے سے اگلی باضابطہ ملاقات منگل کو ہونے جا رہی ہے۔ یہ بات بھارت میں حال ہی میں تعینات ہونے والے امریکی سفیر سرجیو گور نے پیر کے روز نئی دہلی میں کہی۔
Women Protest In Iran: خواتین کی ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی جلتی تصاویر سے سگریٹ جلانے کی ویڈیوز وائرل، دیکھیں احتجاج کی یہ انوکھی شکل؟
ایران میں جاری بڑے پیمانے پر حکومت مخالف احتجاج کے دوران سوشل میڈیا پر بعض ویڈیوز اور تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن میں مبینہ طور پر خواتین کو سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی جلتی تصاویر سے سگریٹ جلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
Howard Lutnick Reveals India-US Trade Deal: ڈونالڈ ٹرمپ کا ذاتی انا کا مسئلہ امریکہ کو پڑے گا مہنگا؟ وائٹ ہاؤس کے قریبی نے بتایا بھارت-امریکہ تجارتی معاہدے پر بریک کی وجہ
امریکہ اور بھارت کے درمیان مجوزہ تجارتی معاہدہ آخری مرحلے میں پہنچ کر کیوں رک گیا، اس پر اب ایک چونکا دینے والا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ امریکی وزیرِ تجارت ہاورڈ لٹنک نے کہا ہے کہ اس تعطل کی اصل وجہ کوئی پالیسی اختلاف نہیں بلکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انا ہے، جو اس وقت مجروح ہو گئی جب بھارتی وزیر اعظم مودی نے انہیں براہِ راست فون نہیں کیا۔
US-Iran Conflict: دہائیوں پرانا تناؤ پھر عروج پر! آیت اللہ علی خامنہ ای کی ٹرمپ کو کھلی دھمکی، جانئے ایران۔امریکہ جنگ ہوئی تو کون پڑے گا بھاری؟
ایران اور امریکہ کے درمیان دہائیوں سے جاری کشیدگی ایک بار پھر خطرناک مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کی حکومت کو کھلی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے داخلی معاملات میں کسی بھی قسم کی مداخلت ناقابلِ قبول ہوگی اور ایسی کسی بھی کوشش کا سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
Donald Trump 500 Percent Tariff Threat: یہ کیا! اب ٹرمپ کی 500 فیصد ٹیرف کی تیاری…، امریکہ کی نئی چال سے ہلا بھارتی شیئر بازار، سینسیکس 750 پوائنٹس گرا
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی حکومت کی جانب سے روس کے خلاف سخت پابندیوں سے متعلق ایک نئے قانون کی تیاری نے عالمی مالیاتی منڈیوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ اس قانون کی خبر سامنے آتے ہی بھارتی شیئر بازار میں زبردست گراوٹ دیکھی گئی، جہاں سینسیکس تقریباً 750 پوائنٹس تک لڑھک گیا جبکہ نفٹی میں بھی 200 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
Thousands Of Berliners Face Days Without Electricity: جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ہزاروں گھروں میں چھایا اندھیرا، مسلسل چار دنوں سے بجلی غائب، صورتحال سنگین
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ہزاروں گھر گزشتہ چار دنوں سے بجلی سے محروم ہیں، جس کے باعث شہری زندگی بری طرح متاثر ہو گئی ہے۔ پاور گرڈ پر مبینہ حملے کے بعد جنوب مغربی برلن کے وسیع علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی، جس سے نہ صرف رہائشی عمارتیں بلکہ سپر مارکیٹس، دکانیں، ریستوران اور دیگر کاروباری مراکز بھی اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔
Dr S Jaishankar On Venezuela Crisis: وینزویلا کے حالات پر بھارت کو تشویش، وزیرِ خارجہ جے شنکر کی تمام فریقوں سے بات چیت کی اپیل
وینزویلا میں امریکی کارروائی، صدر نکولس مادورو کی گرفتاری اور وہاں پیدا ہونے والی غیر معمولی صورتحال پر بھارت نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بھارت کے وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ وینزویلا میں حالیہ پیش رفت تشویشناک ہے اور اس نازک وقت میں تمام متعلقہ فریقوں کو بات چیت کے ذریعے ایسا حل تلاش کرنا چاہیے جو وینزویلا کے عوام کی سلامتی اور بھلائی کو یقینی بنا سکے۔
Russia-US Oil Tanker Dispute: کیا اب امریکہ اور روس میں ہوگی جنگ؟ پوتن نے وینزویلا بھیجی آبدوز اور بحری جہاز، جانئے کیا ہے پورا معاملہ؟
واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی بڑھنے کے آثار نمایاں ہو گئے ہیں۔ روس نے وینزویلا کے ساحل کے قریب اپنے ایک پرانے تیل بردار جہاز کی حفاظت کے لیے آبدوز اور بحری جنگی جہاز تعینات کر دیے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہی تیل ٹینکر اب امریکہ اور روس کے درمیان نئے تنازع اور سفارتی تناؤ کی بڑی وجہ بن چکا ہے۔





