Bharat Express DD Free Dish

West Bengal

معطل کیے گئے تین ڈاکٹروں میں بردوان میڈیکل کالج کے ریڈیو ڈائیگنوسس ڈپارٹمنٹ کے سابق ریزیڈنٹ میڈیکل آفیسر (آر ایم او) ایوک ڈی، اسی اسپتال کے شعبہ پیتھالوجی سے وابستہ سابق سینئر ریزیڈنٹ ڈاکٹر ڈاکٹر بیروپکش بسواس اور مدنا پور میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کے ریزیڈنٹ میڈیکل آفیسر مستفیض الرحمان شامل ہیں۔

پولی گرافی ٹیسٹ کے دوران سنجے رائے سے 10 سوالات پوچھے گئے جن میں یہ سوال بھی شامل تھا کہ اس نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد کیا کیا۔ اس نے سی بی آئی افسران سے کہا کہ سوال غلط تھا کیونکہ اس نے اسے (ٹرینی ڈاکٹر) کا قتل نہیں کیا تھا۔

پرگنہ کے مدھیم گرام میں نابالغ لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے الزام میں مشتعل ہجوم نے ملزم کے گھر اور اس کے رشتہ دار کی دکان میں توڑ پھوڑ کی۔ اس دوران پولیس کو بھیڑ پر قابو پانے کے لیے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

کولکاتا کے آرجی کر اسپتال میں 9 اگست کو آبروریزی کے بعد خاتون ڈاکٹرکا قتل کردیا گیا تھا۔ اس حادثہ نے پورے ملک کو جھکجھورکررکھ دیا۔ ریاست کی پولیس کے طریقہ کار پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ اس درمیان ممتا بنرجی حکومت آبروریزی کے معاملوں میں قصورواروں کو سزائے موت دلانے کے لئے بل لے کرآرہی ہے۔

اپنی تقریر کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے، انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا، 'مجھے کچھ پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا میں ایک بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈہ مہم کا علم ہوا ہے، جو گزشتہ روز ہمارے طلباء کے پروگرام میں میری طرف سے دی گئی تقریر کے حوالے سے پھیلائی گئی ہے۔

بنگال بند صبح 6 بجے سے شروع ہوا ہے جو شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔ اس دوران اس کا اثر دارالحکومت کولکاتہ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ بند کے دوران لوگوں سے دکانیں بند رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔

احتجاج میں بنیادی طور پر نوجوان شامل ہیں، جو آر جی کر میڈیکل کالج اسپتال کے ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے سلسلے میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے استعفیٰ اور اس واقعے کے ذمہ داروں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

نبنا ابھیان کے پیش نظر کولکاتہ پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔ اس کے لیے شہر میں 6000 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 19 پوائنٹس پر بیریکیڈس لگائے گئے ہیں۔

راجستھان کے مشرقی حصوں میں اگلے ایک ہفتے تک مانسون کے فعال رہنے کا قوی امکان ہے۔ بھرت پور، جے پور، اجمیر، کوٹہ، ادے پور ڈویژن کے کچھ حصوں میں گرج چمک کے ساتھ کچھ مقامات پر درمیانی سے بھاری بارش کا امکان ہے۔

پی ٹی آئی کے مطابق، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ متاثرہ کی موت 'قتل' اور 'اینٹی مارٹم' کا معاملہ ہے۔ اس سے ان دعوؤں کی بھی نفی ہوتی ہے کہ مقتولہ کو قتل کے بعد بھی عصمت دری کا نشانہ بنایا گیا تھا۔