PM Modi Kolkata Rally: بنگال میں مہا جنگل راج لانے والوں کا شروع ہو چکا ہے کاؤنٹ ڈاؤن: وزیر اعظم مودی
اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ بنگال میں مبینہ طور پر ”مہاجنگل راج“ قائم کرنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔ ان کے مطابق ریاست میں قانون کی حکمرانی بحال ہوگی اور جو بھی قانون توڑے گا یا ظلم کرے گا اسے کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔
PM Modi on West Bengal Visit: مغربی بنگال کے دورے پر وزیر اعظم نریندر مودی، بریگیڈ پریڈ گراؤنڈ میں بڑی ریلی سے کریں گے خطاب
وزیر اعظم مودی اپنے اس دورے کے دوران تقریباً 18,680 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے بنیادی ڈھانچے اور کنیکٹیویٹی سے متعلق متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔ ان میں تقریباً 16,990 کروڑ روپے کی لاگت سے 420 کلومیٹر سے زائد طویل قومی شاہراہوں کے منصوبے شامل ہیں۔
West Bengal Governor Resigns: مغربی بنگال میں انتخابی بگل بجنے سے پہلے ہی گورنر کا استعفیٰ، اچانک راج بھون چھوڑنے پر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی حیران
مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ خبر ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ریاست میں اسمبلی انتخابات قریب آ رہے ہیں۔
PM Modi Mega Rally: بنگال کی تمام 294 نشستوں پر بی جے پی کے ‘تبدیلی سفر’ کا آغاز، 15 مارچ کو کولکاتا میں وزیر اعظم مودی کی میگا ریلی
بی جے پی کا تبدیلی سفر اتوار سے مغربی بنگال میں شروع ہو گیا ہے، جس کا اختتام 15 مارچ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی کولکاتا میں ہونے والی ریلی سے ہوگا۔ اس سفر کے دوران ریاست کے مختلف علاقوں میں نو ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔
PM Modi Letter To People Of West Bengal: وزیر اعظم مودی کا مغربی بنگال کے ووٹروں کو خط، کہا- بنگال کی مائیں اور بہنیں غیر محفوظ
وزیر اعظم مودی نے مغربی بنگال کے ووٹروں کے نام ایک جذباتی خط تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے ’سونار بنگلہ‘ کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے خواتین کی سلامتی کو اولین ترجیح قرار دیا۔ خط بنگالی اور ہندی دونوں زبانوں میں جاری کیا گیا ہے۔
West Bengal Assembly Election: بی جے پی کی ‘رتھ یاترا’ سے مغربی بنگال میں جیت کی تیاری، وزیراعظم مودی بھی ہوں گے شریک
مغربی بنگال میں بی جے پی نے اسمبلی انتخابات کی تیاری کے لیے 'پریورتن رتھ یاترا' نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس یاترا کا آغاز 1 مارچ کو کوچ بہار ساؤتھ سے ہوگا اور اس کے اختتام پر وزیراعظم مودی کولکتہ کے بریگیڈ میدان میں ایک بڑی عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔
HM Amit Shah To Visit West Bengal Today: بنگال میں آج ”نو پالیٹکس“! امت شاہ کا خالص روحانی دورہ، جانئے کیا-کیا ہوگا؟
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج بدھ کے روز مغربی بنگال کے ایک روزہ دورے پر ہیں، تاہم اس بار ان کا یہ سفر مکمل طور پر مذہبی اور روحانی نوعیت کا ہے۔ وہ شریل بھکتی سیدھانت سرسوتی ٹھاکر کی 152ویں جینتی تقریب میں شرکت کریں گے۔
West Bengal Assembly Election: انتخابات سے قبل ممتا بنرجی کا بڑا اعلان، بے روزگاروں کو 1500 اور کسانوں کو 4000 روپے، پورے بنگال میں لگیں گے خصوصی کیمپ
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے قبل وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کسانوں اور بے روزگار نوجوانوں کے لیے بڑے فلاحی اعلانات کرتے ہوئے سیاسی ماحول کو گرم کر دیا ہے۔ ممتا بنرجی نے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں ایک کٹّھا زمین کے مالک کسانوں کو سالانہ 4000 روپے دیے جائیں گے۔ دسویں جماعت پاس بے روزگار نوجوانوں کو ’یوا ساتھی اسکیم‘ کے تحت ہر ماہ 1500 روپے دیے جائیں گے۔
West Bengal Rajya Sabha Election: بنگال میں اسمبلی انتخابات سے پہلے راجیہ سبھا میں سیاسی بساط، پانچ سیٹوں پر ٹی ایم سی-بی جے پی آمنے سامنے، جانئے دونوں جماعتوں کی حکمت عملی؟
مغربی بنگال میں مجوزہ اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور اسی دوران راجیہ سبھا انتخابات نے بھی ریاست کی سیاست میں نئی گہما گہمی پیدا کر دی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مارچ تا اپریل 2026 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے اپریل میں راجیہ سبھا کی پانچ سیٹوں پر انتخابات ہوں گے، جس میں ترنمول کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی براہ راست آمنے سامنے ہوں گی۔
West Bengal Assembly Election 2026: بنگال میں اے آئی ایم آئی ایم اور سی پی آئی (ایم) کے ساتھ اتحاد! ہمایوں کبیر نے بتایا اسمبلی انتخابات کے لیے اپنا منصوبہ
مغربی بنگال کی سیاست میں اسمبلی انتخابات سے قبل نئی سیاسی سرگرمی تیز ہو گئی ہے۔ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) سے معطل رکنِ اسمبلی ہمایوں کبیر نے اپنی نئی جماعت ’’جنتا اُنین پارٹی‘‘ تشکیل دے کر ریاست کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔





