TMC Complains to CEO: ممتا بنرجی کے خلاف مبینہ فحش ویڈیو معاملہ، ٹی ایم سی نے الیکشن کمیشن سے کارروائی کا کیا مطالبہ
ٹی ایم سی نے الزام لگایا کہ یہ ویڈیوز صرف ذاتی حملہ نہیں بلکہ انتخابی عمل کو متاثر کرنے کی ایک سازش کا حصہ ہیں۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ جینا کی جانب سے استعمال کی گئی زبان انتہائی فحش اور نفرت انگیز ہے، جو ایک آئینی عہدے پر فائز خاتون کی توہین ہے۔
West Bengal Elections: ممتا بنرجی نے مسلمانوں کے لیے کچھ نہیں کیا، ٹی ایم سی کی سیاست سے بی جے پی کو فائدہ، اسدالدین اویسی کی ممتا حکومت پر سخت تنقید
رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے مغربی بنگال کی سیاست میں بڑا انتخابی اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کی جماعت ترنمول کانگریس پر سخت تنقید کی ہے۔ اویسی نے الزام لگایا کہ ممتا بنرجی نے مسلمانوں کے ووٹ تو حاصل کیے، لیکن ان کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا اور ان کی سیاست ہی کی وجہ سے بی جے پی کو ریاست میں مضبوط ہونے کا موقع ملا۔
West Bengal Politics: مغربی بنگال میں عیدالفطر پرسیاست تیز، ممتا بنرجی پر پھر برہم ہوئے سوبھیندو ادھیکاری، کہا- ہمیں خوش کرنے والا وزیراعلیٰ نہیں چاہئے
مغربی بنگال میں عید الفطرکے جشن کے درمیان سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔ شوبھیندو ادھیکاری نے ممتا بنرجی پر خوشنودی کی سیاست کا الزام لگایا، جس پرابھیشیک بنرجی نے سماجی ہم آہنگی اور بھائی چارے کا حوالہ دیا۔ شوبھندوادھیکاری نے ممتا بنرجی کو40,000 ووٹوں سے شکست دینے کا دعویٰ کیا۔
West Bengal Election 2026 Second BJP Candidates List: مغربی بنگال میں بی جے پی نے جاری کی امیدواروں کی دوسری فہرست، روپا گانگولی کو بھی بنایا گیا امیدوار
مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے 111 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کردی ہے۔ پارٹی نے بشن پوراسمبلی سیٹ سے امیدوار تبدیل کردیا ہے۔ اس کے علاوہ جائے پور سے ایک ایسے امیدوارکا نام بی جے پی نے اپنی فہرست میں جاری کیا ہے، جس کو بی جے پی حمایت کررہی ہے۔ پارٹی نے روپا گانگولی کو سونارپور ساوتھ (جنوب)) سے ٹکٹ دیا ہے۔
TMC Releases Names For 291 Seats For West Bengal: ٹی ایم سی نے 291 سیٹوں پر اُمیدواروں کی لسٹ جاری کی، ممتا بنرجی بھوانی پور سے لڑیں گی انتخاب
ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے منگل کو اسمبلی انتخابات کے لیے 291 اُمیدواروں کی پہلی لسٹ جاری کر دی ہے۔ ممتا بنرجی نے کالی گھاٹ میں پارٹی کے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران اُمیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا اور کہا کہ پارٹی 226 سے زیادہ سیٹوں پر جیت حاصل کرے گی۔ ممتا بنرجی خود بھوانی پور سے انتخاب لڑیں گی۔
مغربی بنگال میں الیکشن کمیشن کا ایکشن جاری، ڈی جی پی سمیت 4 آئی پی ایس افسران کا تبادلہ، کل ہٹائے گئے تھے چیف سکریٹری اور ہوم سکریٹری
مغربی بنگال میں الیکشن کی تاریخوں کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن کافی سرگرم ہے۔ منصفانہ الیکشن کو یقینی بنانے کے لئے کمیشن نے چیف سکریٹری اور ہوم سکریٹری کے بعد 4 سینئر پولیس افسران کا تبادلہ کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے کل اپنی پریس کانفرنس میں یقین دہانی کرائی تھی کہ مغربی بنگال میں الیکشن پُرامن ہوں گے۔





