مغربی بنگال کے لئے بی جے پی نے 111 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کردی ہے۔
نئی دہلی: مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے 111 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کردی ہے۔ پارٹی نے بشن پوراسمبلی سیٹ سے امیدوار تبدیل کردیا ہے۔ اس کے علاوہ جائے پور سے ایک ایسے امیدوارکا نام بی جے پی نے اپنی فہرست میں جاری کیا ہے، جس کو بی جے پی حمایت کررہی ہے۔ پارٹی نے روپا گانگولی کو سونارپور ساوتھ (جنوب)) سے ٹکٹ دیا ہے۔ بی جے پی نے بشنوپور(محفوظ) سیٹ سے اگنیشورنسکرکے نام کا اعلان کرنے کے بعد اب وسوجیت خان کوٹکٹ دیا ہے۔
سابق مرکزی وزیرمملکت نشیتھ پرمانک کو بی جے پی نے ماتھا بھانگا (ایس سی) سیٹ سے ٹکٹ دیا ہے۔ پارٹی نے میکل گنج میں دھی رام رائے، مداری ہاٹ سے لکشمن لمبو، دھپگڑی سے نریش چندررائے، مینا گڑی سے کوشک رائے، جلپائی گڑی سے اننت دیب ادھیکاری، دارجلنگ سے نومن رائے، ایٹاہارسے سبیتا برمن، پھرکّا سے سنیل چودھری، جانگی پورسے چتّومکھرجی، رانی نگرسے رانا پرتاپ سنگھ رائے کو ٹکٹ دیا ہے۔
भाजपा की केंद्रीय चुनाव समिति ने पश्चिम बंगाल विधानसभा चुनाव 2026 के लिए अपनी दूसरी सूची में निम्नलिखित उम्मीदवारों के नामों पर अपनी स्वीकृति प्रदान की। (1/2) pic.twitter.com/sCdVdulkM8
— BJP (@BJP4India) March 19, 2026
بی جے پی نے ایگرسیٹ سے شوبھیندوادھیکاری کے بھائی دبیندو ادھیکاری کوٹکٹ دیا۔ پورے ملک میں قیاس آرائی ہے کہ سندیش کھلی سیٹ سے پارٹی کے امیدوارسنت سردارہیں۔ سندیش کھلی آندولن سے ابھرے لیڈرریکھا پاترا کوہنگل گنج سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ بیہالا مغرب سیٹ سے پارٹی کے یوا مورچہ کے ریاستی صدراندرنیل خان کوٹکٹ دیا گیا ہے۔ رتیش تیواری کوکاشی پوربیلگچھیا سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔
ممتا بنرجی بنام شوبھیندو ادھیکاری
بی جے پی نے اپنی پہلی فہرست میں 144 اوردوسری فہرست میں 111 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کوابھی 39 سیٹوں کے لئے امیدواروں کا اعلان کرنا ہے۔ 2026 کے بنگال انتخابات ممتا بنرجی بمقابلہ سوبھیندوادھیکاری کے گرد گھومنے کا امکان ہے۔ بی جے پی نے نندی گرام اوربھوانی پورسے سوبھینندوادھیکاری کومیدان میں اتارا ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی بھوانی پورسیٹ سے الیکشن لڑیں گی۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


