Weather Update: دہلی میں ہلکی بارش کی پیش گوئی، راجستھان میں 22 لوگوں کی موت، آج بھی ریڈ الرٹ جاری
راجستھان میں مسلسل موسلا دھار بارش کی وجہ سے پیر کو مزید آٹھ لوگوں کی موت کے ساتھ ہی گزشتہ دو دنوں میں بارش سے متعلقہ حادثات میں جان گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 22 ہو گئی ہے۔
Weather Update: بہار-مشرقی یوپی سمیت کئی ریاستوں میں آج شدید بارش کی وارننگ، ہماچل-اتراکھنڈ میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ
راجستھان کے کئی حصوں میں مسلسل بارش جاری ہے جہاں دوسہ اور بھرت پور اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انتہائی شدید بارش ہوئی۔ موسمی مرکز کے مطابق مشرقی راجستھان کے کئی علاقوں میں اگلے پانچ سے سات دنوں تک بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
Weather Update: ان ریاستوں بشمول یوپی، دہلی، مہاراشٹر، گجرات اور اتراکھنڈ میں ہوگی بارش، آئی ایم ڈی نے جاری کیا الرٹ
ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی پیشن گوئی کے مطابق، مانسون گجرات کے کئی علاقوں اور اس کے آس پاس سرگرم ہے، جس کی وجہ سے ریاست کے کئی علاقوں میں بھاری سے بہت زیادہ بارش ہو رہی ہے۔
Weather Update: اگست کے پہلے ہفتہ سے ہی دہلی-یوپی، بہار اور راجستھان، ہر جگہ ہوگی موسلادھار بارش
دہلی میں آج بھی بارش کی پیش قیاسی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہے گا۔ اس کے علاوہ 5 اگست تک بارش کا امکان ہے۔
Delhi Weather: دہلی میں آج ہو سکتی ہے موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات نے جاری کیا اورنج الرٹ
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل کو ہوا میں نمی کا تناسب 57 سے 78 فیصد کے درمیان تھا اور دن کے وقت بارش نہیں ہوئی۔ جولائی 2023 کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 39.4 ڈگری سیلسیس رہا۔
Weather Update: دہلی اور یوپی میں آج برسیں گے بادل، بہار سے ناراض مانسون، جانئے دیگر ریاستوں کا حال
دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری رہ سکتا ہے۔ بعض مقامات پر تیز بارش ہو سکتی ہے اور 2 سے 4 اگست تک مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے۔
Weather Update: دہلی-یوپی سمیت ان ریاستوں میں ہوگی موسلادھار بارش، یہاں جانئے ملک بھر کے موسم کا حال؟
اتر پردیش میں بھی بارش دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ پچھلے کچھ دنوں سے یوپی کے کچھ اضلاع میں نمی بڑھ گئی تھی، لیکن آج سے ریاست کے کئی اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 30 جولائی کو مغربی اور مشرقی یوپی کے کئی حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
Weather Update: اڈیشہ میں شدید بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی، 18 گاؤں کا ریاست سے رابطہ منقطع، محکمہ موسمیات نے دیا بڑا اپ ڈیٹ
ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ایک بلیٹن میں کہا ہے کہ مغربی بنگال اور اس سے ملحقہ شمالی اوڈیشہ میں گنگا کے میدانی علاقوں پر کم دباؤ والے علاقے کے زیر اثر، اوڈیشہ میں 31 جولائی تک موسلادھار بارش جاری رہ سکتی ہے۔
Weather Update: دہلی میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی، آئی ایم ڈی نے جاری کیا یلو الرٹ، جانئے اگلے 5 دنوں میں کیسا رہے گا موسم؟
بدھ کی صبح دہلی میں شدید بارش کے بعد سڑکوں کے کناروں، فلائی اووروں اور انڈر پاسوں کی ڈھلوانوں پر کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا۔ جس کی وجہ سے صبح کے اوقات میں کئی مقامات پر ٹریفک متاثر ہوئی اور لوگوں کو ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑا۔
Heavy Rains in Mumbai: ممبئی میں موسلادھار بارش سے پروازیں متاثر، سی ایم شندے نے حکام کو موسم کے حوالے سے کیا الرٹ
اس کے علاوہ ممبئی میں مسلسل بارش کی وجہ سے بی ایم سی بھی الرٹ موڈ پر ہے۔ بی ایم سی ہیڈ کوارٹر کے ایمرجنسی کنٹرول روم سے بھی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔





