Bharat Express

Weather Update: ایک بار پھر بدلے گا موسم کا انداز، دہلی این سی آر اور ان ریاستوں مںر بارش کے امکانات

محکمہ موسمیات کے مطابق 29 مارچ سے شمال مغربی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں بارش اور ژالہ باری شروع ہو سکتی ہے

دہلی-این سی آر میں گرا پارہ، جنوبی ریاستوں میں بارش کا الرٹ، جانیں ملک بھر میں کیسا رہے گا موسم کا مزاج

ملک کی راجدھانی دہلی میں آج یعنی 28 مارچ کو کم سے کم درجہ حرارت 17 اور زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری رہ سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں آج جزوی طور پر ابر آلود ہو سکتا ہے۔ 29 مارچ کو بھی دہلی میں بادل چھائیں رہیں گے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں 30 اور 31 مارچ کو بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

ملک بھر کی تمام ریاستوں کا موسم ایک بار پھر یو ٹرن لینے والا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 29 مارچ سے شمال مغربی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں بارش اور ژالہ باری شروع ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 30 اور 31 مارچ کو بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ، مغربی بنگال اور سکم میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

فرید آباد کا موسم 29 مارچ سے بدل سکتا ہے۔ 29 مارچ کو فرید آباد میں بادل  چھائیں رہے گے۔ اس کے ساتھ ہی 30 اور 31 مارچ کو ایک یا دو بار گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی امید کی جا سکتی ہے۔ بارش کا سلسلہ 02 اپریل تک جاری رہ سکتا ہے۔ وہیں، 29 مارچ کو گروگرام میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ 30 اور 31 مارچ کو گروگرام میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی امید ہے۔

اتر پردیش کے موسم کی صورتحال

محکمہ موسمیات کے مطابق اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں آج کم سے کم درجہ حرارت 18 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ لکھنؤ میں آج آسمان صاف رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 30 اور 31 مارچ کو لکھنؤ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی امید کی جاسکتی ہے ۔ غازی آباد کی بات کریں تو یہاں کم سے کم درجہ حرارت 18.0 اور زیادہ سے زیادہ 31.0 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی، غازی آباد میں آج آسمان صاف رہنے کی امید ہے۔

موسم کی پیش گوئی کرنے والی ایجنسی اسکائی میٹ کے مطابق آج سکم اور اروناچل پردیش میں ایک یا دو مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش اور برف باری ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ شمال مشرقی ہندوستان، گنگا مغربی بنگال، اڈیشہ کے کچھ حصوں، جھارکھنڈ، شمالی ساحلی آندھرا پردیش، اندرونی تمل ناڈو اور کیرالہ میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔ جموں و کشمیر، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور جنوبی اندرونی کرناٹک میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

-بھارت ایکسپریس