Bharat Express

Waqf Board Amendment Bill

سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ بی جے پی اپنی شکست  اور چند کٹر حامیوں کو مطمئن کرنے کے لیے یہ بل لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ وقف بورڈ میں غیر مسلموں کو شامل کرنے کا کیا جواز ہے؟

جمعیةعلماء ہند یہ واضح کردینا چاہتی ہے کہ وقف جائیدادیں مسلمانوں کے بزرگوں کے دیئے ہوئے وہ عطیات ہیں، جنہیں مذہبی اورمسلم خیرات کے کاموں کے لئے وقف کیا گیا ہے، حکومت نے بس انہیں ریگولیٹ کرنے کے لئے وقف ایکٹ بنایا ہے۔

اکھلیش نے کہا کہ ہم اس ترمیم کے خلاف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کا کام صرف ہندوؤں اور مسلمانوں کو تقسیم کرنا ہے۔ وہ صرف مسلمان بھائیوں کے حقوق چھیننا چاہتی ہے۔

 کیرلا کے تروننت پورم ششی تھرورنے مزید کہا کہ زمین کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے۔ یہ سب سماجی ماحول خراب کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے، یہ معاملہ ہم عدالت میں لے کرجائیں گے۔ یہ عدالت میں نہیں ٹک پائے گا۔

کوثر حیات نے کانگریس حکومت پر وقف بورڈ کی جائیدادوں کے تئیں لاپرواہی کا الزام بھی لگایا۔ کوثر حیات نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی نیتیں بھی ٹھیک نہیں ہیں اور وہ اسی سمت بڑھ رہی ہے۔