Opposition members walked out of the meeting: وقف جے پی سی میں صرف ان لوگوں کو بلایا گیا جو بی جے پی کے قریبی تھے، اپوزیشن نے آج پھر میٹنگ کا کیا بائیکاٹ
ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ اور جے پی سی کے رکن کلیان بنرجی نے کہا کہ بنیادی بات یہ ہے کہ صرف ان لوگوں کو بلایا گیا جن کا بی جے پی سے تعلق ہے اور جو بی جے پی کے قریب ہیں اور دن برباد کر دیا گیا جن ریاستوں میں وقف املاک کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
Waqf Constitutional Rights Yatra: بہار میں ’وقف سنویدھانک ادھیکار یاترا‘ نکالیں گے رکن پارلیمنٹ پپو یادو، کہا- مذہبی حقوق پر نہیں ہونے دوں گا حملہ
وقف بورڈ مبینہ طور پر ریلوے اور محکمہ دفاع کے بعد ہندوستان میں تیسرا سب سے بڑا اراضی رکھنے والا ہے۔ وقف بورڈ پورے ہندوستان میں 9.4 لاکھ ایکڑ پر پھیلی 8.7 لاکھ جائیدادوں کو کنٹرول کرتا ہے، جس کی قیمت 1.2 لاکھ کروڑ روپے ہے۔ اتر پردیش اور بہار میں دو شیعہ وقف بورڈ سمیت 32 وقف بورڈ ہیں۔ ریاستی وقف بورڈ کا کنٹرول تقریباً 200 افراد کے ہاتھ میں ہے۔
Waqf Board Amendment Bill: وقف بل پاس ہوا تو ہماری مسجدیں اور قبرستان ہم سے چھین لیں گے، ہر شخص اپنی رائے دے، دہلی کی گلیوں میں ہو رہا ہے اعلان
ویڈیو میں ان نوجوانوں کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ اگر یہ قانون آیا تو آپ سے مساجد، عیدگاہ اور قبرستان چھین لیے جائیں گے۔ اس ویڈیو کو لے کر انتظامی وقف بورڈ یا کسی اور تنظیم کی طرف سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
Waqf Board Act: ممبئی میں وقف بورڈ بل کی میٹنگ میں ہنگامہ، ادھو گروپ سے ناراض مسلم لیڈروں نے پوچھا یہ سوال؟
اگر ذرائع کی مانیں تو شیو سینا (یو بی ٹی) کا کہنا ہے کہ جس دن یہ بل پیش کیا گیا، اس دن دہلی میں ادھو ٹھاکرے کے ساتھ اراکین پارلیمنٹ کی ایک اہم میٹنگ تھی،
Madhya Pradesh waqf board big decision: مدھیہ پردیش وقف بورڈ کا بڑا فیصلہ،اب وقف بورڈ کی آمدنی کا 50 فیصد ہونہار بچوں کی تعلیم پر ہوگا خرچ
گزشتہ مانسون اجلاس میں مرکزی حکومت نے وقف بورڈ ترمیمی بل لوک سبھا میں پیش کیا تھا۔ کانگریس اور ایس پی سمیت کئی پارٹیوں نے اس کی مخالفت کی۔ حکومت نے کہا کہ اس بل کے ذریعے وہ وقف بورڈ کے پورے عمل کو جوابدہ اور شفاف بنانا چاہتی ہے۔
Pawan Khera on BJP: ’’جن کا ایک بھی مسلم ایم پی نہیں ہے، وہ وقف بورڈ کے اصول بنا رہے ہیں…‘‘، کانگریس لیڈر پون کھیڑا کا بی جے پی پر بڑا حملہ
کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے کہا کہ ہمارے ملک میں جمہوریت اور اپوزیشن مضبوط ہے۔ جمہوریت پر حملہ کرنے کی کئی کوششیں کی گئیں۔ جو لوگ آج بنگلہ دیش اور پاکستان کو دیکھ رہے ہیں وہ سمجھیں گے کہ سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے ملک کی جمہوریت کی مضبوط بنیاد رکھی تھی۔
Waqf Amendment Bill: وقف بورڈ ایکٹ میں ترمیم سے متعلق بل لوک سبھا میں پیش، کانگریس نے پوچھا -کیا غیر ہندو ایودھیا مندر بورڈ میں ہو سکتا ہے شامل
مرکزی حکومت وقف بورڈ ایکٹ میں ترمیم سے متعلق بل مرکزی وزیر کرن رجیجو نے لوک سبھا میں پیش کیا۔ اس دوران لوک سبھا میں اپوزیشن پارٹیوں نے اس بل کی مخالفت کی ہے۔ کانگریس نے اس بل کو حقوق پر چوٹ قرار دیا ہے۔
Shashi Tharoor on Waqf Board Act: وقف بورڈ قانون تبدیلی پرششی تھرور نے کہا- یہ سب سماجی ماحول کو خراب کرنے کی کوشش، عدالت میں…
کیرلا کے تروننت پورم ششی تھرورنے مزید کہا کہ زمین کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے۔ یہ سب سماجی ماحول خراب کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے، یہ معاملہ ہم عدالت میں لے کرجائیں گے۔ یہ عدالت میں نہیں ٹک پائے گا۔