RJD also moved the Supreme Court on Waqf Bill: وقف ترمیمی بل کے خلاف آر جے ڈی نے بھی کیا سپریم کورٹ کا رخ، تیجسوی نے کہا ’اس بل کو کوڑے دان میں پھینک دیں گے‘
میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ ’’اگر بہار میں ہماری حکومت آئی تو اس بل کو ہم کچرے کے ڈبے میں پھینک دیں گے۔ وقف کی لڑائی ایوان، سڑک اور عدلیہ تک جائے گی۔‘‘
Shahzeb Rizvi resigned from RLD: وقف بل پر اب آر ایل ڈی میں افراتفری، ریاستی جنرل سکریٹری نے پارٹی چھوڑی
وقف بل کو لے کر کئی مسلم تنظیموں میں پہلے ہی عدم اطمینان تھا، لیکن آر ایل ڈی کی حمایت کے بعد پارٹی کے اندر بھی احتجاج کی آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔
Waqf Amendment Bill 2025: ’ایودھیا میں 13 ہزار ایکڑ زمین کا گھوٹالہ، کیدارناتھ میں 300 کروڑ سونا غائب، ہندوؤں کی زمین کی حفاظت ہو نہیں پارہی اوربات مسلمانوں کی ہورہی ہے‘
وقف ترمیمی بل بحث میں حصہ لیتے ہوئے شیوسینا یو بی ٹی رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے مرکزی حکومت اور بی جے پی کو زوردار انداز میں ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ وقف ترمیمی بل صرف اصل ایشوز سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، اس سے مسلمانوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
Waqf Amendment Bill 2025: حاشیے سے مرکزی دھارے تک: وقف حکمرانی میں خواتین کی بااختیاری
اس بل میں اس کو یقینی بنانے کے لیے اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں کہ مسلم خواتین کو وراثت میں جائز حصہ ملے، انہیں مالی مدد فراہم کی جائے اور حکمرانی میں ان کے کردار کو بڑھایا جائے۔
Waqf Amendment Bill 2025: مذہب سے قطع نظر: وقف کو پراپرٹی مینجمنٹ کے طور پر سمجھنے کی کوشش، ہندوستان میں وقف کی قانونی اور انتظامی حقیقتوں کی بازیافت
ہندوستان میں وقف کے نظام کو طویل عرصے سے مذہبی عینک سے دیکھا جاتا رہا ہے۔ حالانکہ، قانونی دفعات، عدالتی تشریحات اور پالیسی میں پیش رفت کا قریب سے جائزہ لینے سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وقف بنیادی طور پر جائیداد کے انتظام وانصرام اور نظم و نسق کا معاملہ ہے، نہ کہ مذہبی عمل کا۔
Waqf Amendment Bill 2025: کانگریس رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سید ناصر حسین نے وقف ترمیمی بل کے حوالے سے حکومت پر گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا
کانگریس جنرل سکریٹری ڈاکٹر سید ناصر حسین نے راجیہ سبھا میں وقف ترمیمی بل پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ وقف بورڈ کے خلاف سب سے بڑی گمراہی یہ پھیلائی گئی ہے۔ وقف بورڈ کسی بھی زمین کو اپنی زمین کہہ دیتا تھا۔ کیا ملک میں ریونیو ریکارڈ نہیں ہے، قانون نہیں ہے، عدالت نہیں ہے؟
Waqf Amendment Bill 2025: حکومت مسلمانوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کر رہی، سنجے سنگھ نے بی جے پی کو راجیہ سبھا میں سنائی کھری کھری
مرکز پر نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ مسلمانوں کی بھلائی کر رہے ہیں، دونوں ایوانوں میں جس کا ایک ہی مسلم رکن ہے وہ مسلمانوں کا بھلا کرے گا۔
Yogi Adityanath on Waqf Board: یوگی آدتیہ ناتھ کا دعویٰ-وقف بورڈ ’’لینڈ مافیا‘‘ کی طرح کرتا ہے کام، وقف ترمیمی بل لانے کے لیے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا ادا کیا شکریہ
وقف ترمیمی بل کے جاری بحث کے دوران اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے وقف بورڈ پر ریاست بھر میں عوامی اور تاریخی زمینوں پر قبضہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔
Mahua Moitra on Waqf Amendment Bill: ’’ہندوستانی کی جمہوریت کے لیے نہایت سیاہ دن‘‘، مہوا موئترا نے لوک سبھا میں وقف بل کی منظوری کو ’’غیر منصفانہ‘‘ قرار دیا
لوک سبھا سے منظور شدہ وقف ترمیمی بل کو ’’غیر منصفانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے ترنمول کانگریس لیڈر مہوا موئترا نے جمعرات کو کہا کہ یہ ہندوستان کی سیکولر جمہوریت میں ایک ’’سیاہ دن‘‘ ہے۔
Waqf Bill 2024: اقرا حسن نے وقف ترمیمی بل کو مسلمانوں کی شناخت مٹانے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بل کے ذریعہ مسلم خواتین کو کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا
یہ قانون اسلامی اصولوں کے مطابق بنایا گیا تھا اور اس میں مجوزہ ترمیم اسلامی روایات اور ثقافت کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ یہ اقدام مسلمانوں کے حقوق سلب کرنے کی کوشش ہے، جو سراسر غیر آئینی ہے: کلیان بنرجی