Waqf Bill 2024: ’جس پارٹی کا ایک بھی مسلم رکن پارلیمنٹ نہیں، وہ اقلیتوں کے حقوق کی بات کر رہی ہے‘، وقف بل پر بحث کے دوران اے راجہ کا تلخ تبصرہ
اروند ساونت نے کہا کہ ’’وقف بورڈ میں چنندہ لوگ شامل ہوں گے۔ یہ جمہوری انتخاب کے خلاف ہوگا اور اس سے بورڈ میں مسلمانوں کی تعداد کم ہوتی جائے گی، جس کی وجہ سے وہ یہاں بھی اقلیت میں آ جائیں گے۔‘‘
Waqf Bill 2024: یہ حکومت ہند کا قانون ہے، اسے سبھی کو قبول کرنا پڑے گا، امت شاہ کے تیور سخت
وزیر داخلہ نے لوک سبھا میں کہا کہ یہاں ایک رکن نے کہہ دیا کہ اقلیتی طبقہ اس قانون کو منظور نہیں کرے گا۔ یہ پارلیمنٹ کا قانون ہے، سب کو قبول کرنا پڑے گا۔
Waqf Bill 2024: ’وقف ترمیمی بل کے خلاف ہماری لڑائی جاری رہے گی‘، جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی کا عزم
مولانا محمود اسعد مدنی کا کہنا ہے کہ اوقاف سے متعلق جو بل پیش کیا جا رہا ہے، وہ غیر آئینی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے
Akhilesh Yadav on Waqf Amendment Bill: اکھلیش یادو نے وقف بل پر بحث کے دوران کیا بڑا دعویٰ-’’وقف املاک پر ہے حکومت کی نظر، اپنے لوگوں کو دینا چاہتی ہے وقف کی زمین‘‘
اکھلیش یادو نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی نظریں وقف کی زمین پر ہیں۔ لیکن وقف کی زمین سے بڑا مسئلہ ملک کی زمین کا ہے جس پر چین نے اپنے گاؤں بسا لیے ہیں۔
Union Minister Kiren Rijiju on Waqf Amendment Bill: مرکزی وزیر کرن رجیجو کا دعویٰ-’’وقف بل کا مساجد سے کوئی تعلق نہیں، صرف وقف املاک کے انتظام سے متعلق ہے بل‘‘
اس دوران اقلیتی وزیر کرن رجیجو نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن پر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وقف بورڈ کا کام وقف املاک کا انتظام کرنا نہیں ہے۔
Waqf Amendment Bill: وقف ترمیمی بل سے متعلق پارلیمنٹ میں بحث جاری، جانیے وقف املاک کے حوالے سے بنیادی باتیں
وقف بورڈ اور وقف ترمیمی بل اس وقت پورے ملک میں خبروں میں ہے۔ چائے کے اسٹال سے لے کر پارلیمنٹ تک میں اس پر بحث جاری ہے۔
Arshad Madani on Waqf Amendment Bill: ’’شریعت کے خلاف قابل قبول نہیں کوئی قانون…‘‘، وقف ترمیمی بل پر مولانا ارشد مدنی کا بڑا بیان
مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ بل کو مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کو بھیجنے کا ڈھونگ رچایا گیا لیکن اپوزیشن جماعتوں کی تجاویز اور سفارشات کو مسترد کر دیا گیا۔ یہاں تک کہ جو چودہ ترامیم کی گئیں ان میں بھی چالاکی سے ایسی شقیں شامل کی گئیں جن سے حکومت کو وقف املاک پر قبضہ کرنے میں آسانی ہو جائے۔
Waqf Amendment Bill: پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا وقف ترمیمی بل، جگدمبیکا پال پیش کریں گے رپورٹ
وقف ترمیمی بل 2024 کے لیے بنائی گئی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کے چیئرمین جگدمبیکا پال بجٹ اجلاس کے دوران پیر (3 فروری 2025) کو لوک سبھا میں رپورٹ پیش کرنے والے ہیں۔
JPC meeting on Waqf Amendment Bill: وقف ترمیمی بل پر کل ہوگی جے پی سی کی میٹنگ، ارکان کو بھیجی گئی مسودہ رپورٹ
وقف ترمیمی بل پر جے پی سی کا اجلاس کل صبح 10 بجے ہوگا۔ اس میں مسودہ رپورٹ کو قبول کیا جائے گا۔ تمام اپوزیشن جماعتوں کے ارکان اختلافی نوٹ دیں گے۔
Joint Parliamentary Committee on Waqf: ڈی ایم کے پارٹی کے رہنما اے راجہ نے وقف بورڈ ترمیمی بل کے تعلق سے جگدمبیکا پال کو لکھا خط
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں اپنی ترامیم آج کے 16.00 بجے یعنی 22.01.2025 تک بھیج دیں، اس کے علاوہ جے پی سی کی اگلی نشست بھی اس ماہ کی 24 اور 25 تاریخ کو بل کی شق بہ شق پر غور کے لیے بلائی گئی ہے۔





