Discussion on Vande Mataram : ’’آزادی کے 75 سال بعد اب آئی یاد،مغربی بنگال انتخابات کے لیے ہورہی ہے ’وَندے ماترم‘ پر بحث‘‘ پرینکا گاندھی کا مرکز پر طنز
لوک سبھا کے سرمائی اجلاس میں پیر کے روز ’وَندے ماترم‘ کے 150 سال مکمل ہونے کے موقع پر خصوصی بحث ہوئی۔ اس دوران کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آج ’وَندے ماترم‘ پر بحث اس لیے چاہتی تھی کیونکہ مغربی بنگال میں انتخابات ہونے والے ہیں۔
Parliament Winter Session: وزیراعظم مودی نے ان تاریخی اخبارات کا بھی کیا ذکر، جن کا نام وندے ماترم تھا، آزادی کی لڑائی میں وندے ماترم اخبار کس نے شروع کیا؟
آزادی کی تحریک میں پریس ایک مضبوط ہتھیار تھا اور اس دور کے کئی قوم پرست رہنماؤں نے اخبارات کے ذریعے عوام میں بیداری پیدا کی۔اگست 1906 میں ممتاز قوم پرست رہنما بپن چندر پال نے کولکاتا سے انگریزی زبان میں بندے ماترم نام کا ہفت روزہ اخبار شروع کیا۔
Congress MP Gaurav Gogoi On Vande Mataram : لوک سبھا میں ’وَندے ماترم‘ پر بحث کے دوران گورو گگوئی نے کہا- کانگریس نے دیا قومی گیت کا درجہ
لوک سبھا میں ’وَندے ماترم‘ کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر جاری خصوصی بحث میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گورو گگوئی نے کہا کہ یہ دن بھارتی تاریخ اور آزادی کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے، کیونکہ وَندے ماترم صرف ایک گیت نہیں بلکہ آزادی کی تحریک کی روح تھا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ کانگریس پارٹی نے ہی وَندے ماترم کو قومی گیت کا درجہ دیا۔
Many slogans, including “Inquilab Zindabad,” gave India strength – Gaurav Gogoi: اس وقت ہندو مہاسبھا نے بھی وندے ماترم کی مخالفت کی تھی- گورو گگوئی
کانگریس ایم پی گورو گگوئی نے کہا، "مسلم لیگ نے کہا کہ پورے وندے ماترم کا بائیکاٹ کیا جائے، مسلم لیگ کو یہ حق کہاں سے ملا؟ کیا ملک ان کی مرضی کے مطابق چلے گا؟ نہیں، بالکل نہیں۔ مولانا آزاد نے واضح طور پر کہا کہ انہیں وندے ماترم پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
PM Modi On Vande Mataram Debate : ’بَنکِم بابو نے ہی احساس کمتری کو جھنجھوڑا‘، وزیراعظم مودی نے لوک سبھا میں وَندے ماترم پر کیا خطاب
وزیراعظم مودی نے 18ویں لوک سبھا کے سرمائی اجلاس کے آٹھویں دن پیر کو لوک سبھا میں قومی گیت وَندے ماترم پر خصوصی بحث کا آغاز کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ صرف ایک گیت یا سیاسی نعرہ نہیں، بلکہ آزادی کی جدوجہد اور وطن کی آزادی کے لیے ایک تحریک تھا۔
Parliament Winter Session: انگریزوں کی نیند اُڑانے کے لیے وندے ماترم کا نعرہ ہی کافی تھا -وزیر اعظم نریندر مودی
وزیراعظم مودی نے یاد دلایا کہ:ملک نے حال ہی میں آئین کے 75 سال منائے،برسا منڈا اور سردار پٹیل کی 150ویں جینتی کا جشن منایا،گرو تیغ بہادر جی کے 350ویں شہیدی دن کو بھی پورے وقار کے ساتھ یاد کیا۔انہوں نے کہا کہ وندے ماترم کی 150 سالہ تاریخ کئی اہم موڑ سے گزری ہے اور ہر دور میں یہ ہندوستان کی اجتماعی طاقت کا مظہر رہا۔
Parliament Winter Session : وَندے ماترم نے ملک کو دلائی آزادی، اب نئی نسل کے لیے تحریک، وزیراعظم مودی کا پارلیمنٹ میں خطاب
پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس جاری ہے اور پیر کو اجلاس کے آٹھویں دن لوک سبھا میں قومی گیت وَندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے کے موقع پر خصوصی بحث کا آغاز ہوا۔ وزیراعظم مودی نے اس تاریخی بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ وہی وَندے ماترم ہے جس نے 1947 میں ملک کو آزادی دلائی‘‘۔ وزیراعظم نے یقین ظاہر کیا کہ یہ سنگِ میل نئی نسل کے اندر حب الوطنی اور قومی یکجہتی کی نئی روح پیدا کرے گا۔
Vande Mataram London Celebration : لندن میں ’وندے ماترم‘ کی گونج، انڈیا ہاؤس میں قومی گیت کے 150 سال پورے ہونے کا منایا گیا جشن
لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے ”وندے ماترم“ کے 150 سال پورے ہونے کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پرجوش گانا، روایتی رقص پرفارمنس اور متاثر کن تقاریر نے ہندوستان کے اتحاد اور فخر کا پیغام دیا۔
’’وندے ماترم کی مخالفت کرنے والا بھارتی نہیں ہوسکتا…‘‘، آچاریہ پرمود کرشنم کا بیان
سال 2025 میں ’وندے ماترم‘ کی تخلیق کے 150 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ یہ گیت بنکم چندر چٹرجی نے 7 نومبر 1875 کو اکشے نومی کے موقع پر تحریر کیا تھا۔ اس کے بعد یہ ان کے مشہور ناول ’آنند مٹھ‘ کے ایک حصے کے طور پر ادبی رسالے ’بنگ درشن‘ میں شائع ہوا۔
Maulana Mahmood Madani on PM Modi statement: وندے ماترم کے سلسلے میں وزیراعظم مودی کے بیان پرمولانا محمود مدنی نے اٹھایا سوال، مسلمانوں کے مذہبی عقیدے سے متعلق کہی یہ بڑی بات
جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے اس سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان پرجس میں انہوں نے وَندے ماترم کے بعض اشعار کے حذف کئے جانےکو تقسیمِ ہند سے جوڑنے کی کوشش کی ہے، کو گمراہ کن اورخلاف حقیقت بتایا ہے۔





