Bharat Express DD Free Dish

Parliament Winter Session: انگریزوں کی نیند اُڑانے کے لیے وندے ماترم کا نعرہ ہی کافی تھا -وزیر اعظم نریندر مودی

وزیراعظم مودی نے یاد دلایا کہ:ملک نے حال ہی میں آئین کے 75 سال منائے،برسا منڈا اور سردار پٹیل کی 150ویں جینتی کا جشن منایا،گرو تیغ بہادر جی کے 350ویں شہیدی دن کو بھی پورے وقار کے ساتھ یاد کیا۔انہوں نے کہا کہ وندے ماترم کی 150 سالہ تاریخ کئی اہم موڑ سے گزری ہے اور ہر دور میں یہ ہندوستان کی اجتماعی طاقت کا مظہر رہا۔

نئی دہلی: لوک سبھا کے سرمائی اجلاس میں پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی نے وندے ماترم کے 150 سال پورے ہونے پر منعقد خصوصی بحث کا آغاز کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جس مقدس نعرے نے آزادی کی جدوجہد کو طاقت، جذبہ، قربانی  کی راہ دکھائی، اس وندے ماترم کے 150 سال پورے ہونے کا لمحہ پوری قوم کے لیے فخر کا موضوع ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ’’وَندے ماترم وہ منتر ہے، جس نے متحدہ ہندوستان کو حوصلہ دیا، انگریزوں کے مظالم کے خلاف کھڑا ہونے کی ہمت دی اور آزادی کی تحریک کو نئی قوت بخشی۔‘‘

تاریخی اہمیت اور وراثت

وزیراعظم مودی نے کہا کہ یہ بحث صرف ایک رسمی کارروائی نہیں ،بلکہ ایک ایسا موقع ہے جو آنے والی نسلوں کو آزادی کی تحریک کی اصل روح مانا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ:ملک نے حال ہی میں آئین کے 75 سال منائے،برسا منڈا اور سردار پٹیل کی 150ویں جینتی کا جشن منایا،گرو تیغ بہادر جی کے 350ویں شہیدی دن کو بھی پورے وقار کے ساتھ یاد کیا۔انہوں نے کہا کہ وندے ماترم کی 150 سالہ تاریخ کئی اہم موڑ سے گزری ہے اور ہر دور میں یہ ہندوستان کی اجتماعی طاقت کا مظہر رہا۔

اپوزیشن پر نشانہ

اپوزیشن کو نشانہ بناتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا:جب وندے ماترم کے 50 سال پورے ہوئے تو ملک غلامی کی زنجیروں میں جکڑا ہوا تھا۔100 سال پورے ہونے پر ہندوستان ایمرجنسی جیسے سیاہ دور سے گزر رہا تھا، جہاں اظہار رائے اور جمہوری اقدار کا گلا گھونٹا گیا۔’’تب حب الوطنی کا جذبہ رکھنے والوں کو جیلوں میں ڈالا گیا اور ملک کو ایک تاریک دور کا سامنا کرنا پڑا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اب 150 سال پورے ہونا اس وراثت کو دوبارہ پورے شان و وقار کے ساتھ قائم کرنے کا سنہری موقع ہے۔

’’وَندے ماترم نے انگریزوں کی نیند اُڑا دی تھی‘‘ – پی ایم مودی

وزیراعظم نے کہا کہ 1857 کی جنگ آزادی کے بعد جب برطانوی حکومت سخت بوکھلاہٹ میں تھی، تب بنکم چندر چٹرجی نے 1875 میں یہ  گیت لکھ کر ایک ذہنی، فکری اور تہذیبی چیلنج کھڑا کر دیا۔ انہوں نے کہا:’’انگریز اپنے قومی ترانے ‘گاڈ سیو دی کوئین’ کو گھر گھر پہنچانا چاہتے تھے، لیکن وَندے ماترم کا نعرہ ان کی نیند اُڑانے کے لیے کافی تھا، اسی لیے انہوں نے اس پر پابندی لگا دی۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read