Bharat Express DD Free Dish

’’وندے ماترم کی مخالفت کرنے والا بھارتی نہیں ہوسکتا…‘‘، آچاریہ پرمود کرشنم کا بیان

سال 2025 میں ’وندے ماترم‘ کی تخلیق کے 150 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ یہ گیت بنکم چندر چٹرجی نے 7 نومبر 1875 کو اکشے نومی کے موقع پر تحریر کیا تھا۔ اس کے بعد یہ ان کے مشہور ناول ’آنند مٹھ‘ کے ایک حصے کے طور پر ادبی رسالے ’بنگ درشن‘ میں شائع ہوا۔

آچاریہ پرمود کرشنم۔

نئی دہلی: بھارت کے قومی ترانے ’وندے ماترم‘ کے 150 سال مکمل ہوا۔ یہ محض ایک گیت نہیں بلکہ ایک عہد، ایک عزم اور ایک انقلابی صدا ہے جس نے انگریز حکمرانوں کی نیندیں اڑا دی تھیں۔ بھارتی آزادی کی تحریک سے گہرے طور پر جڑا یہ نغمہ آج اپنی ڈیڑھ صدی مکمل کر چکا ہے۔ ’وندے ماترم‘ کو لے کر ملک میں کئی طرح کی باتیں بھی ہوتی ہیں۔ اس کو لے کر سیاسی بیان بازی بھی ہوتی ہے۔ اسی ضمن آچاریہ پرمود کرشنم نے کہا ہے کہ جو بھی وندے ماترم کی مخالفت کرتا ہے وہ علیحدگی پسند، دہشت گرد یا درانداز ہو سکتا ہے، لیکن ہندوستانی نہیں ہو سکتا۔

آچاریہ پرمود کرشنم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا، ’’وندے ماترم کی مخالفت کرنے والا، علیحدگی پسند، دہشت گرد یا درانداز ہوسکتا ہے، بھارتی نہیں ہوسکتا۔‘‘

 

1875 میں اکشے نومی کے دن لکھا گیا تھا یہ نغمہ

سال 2025 میں ’وندے ماترم‘ کی تخلیق کے 150 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ یہ گیت بنکم چندر چٹرجی نے 7 نومبر 1875 کو اکشے نومی کے موقع پر تحریر کیا تھا۔ اس کے بعد یہ ان کے مشہور ناول ’آنند مٹھ‘ کے ایک حصے کے طور پر ادبی رسالے ’بنگ درشن‘ میں شائع ہوا۔
بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read