Vikram-1 Launch 2026: خلا کی مدار میں گونجا ’وندے ماترم‘، وکرم-1 کی تاریخی کامیابی پر وزیر اعظم مودی نے سائنس دانوں کو فون کر کے دی مبارکباد
واضح رہے کہ اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے اپنے خلائی سفر کا آغاز نومبر 2022 میں "پرارمبھ" مشن کے تحت وکرم-ایس نامی سب آربیٹل راکٹ کی کامیاب لانچنگ سے کیا تھا، تاہم وکرم-1 مشن اس سے کہیں زیادہ پیچیدہ اور اہم تھا کیونکہ اس کا مقصد زمین کے مدار میں سیٹلائٹس کو کامیابی سے پہنچانا تھا۔اسرو کے سابق سائنس دانوں کی قائم کردہ اس بھارتی کمپنی نے اپنی کامیابی سے یہ ثابت کر دیا ہے
New Bill on Vande Mataram: ’وندے ماترم‘ کی توہین پر ہوگی سخت سزا، نیا بل لانے کی تیاری میں ہے مرکزی حکومت، وزیرداخلہ امت شاہ پیش کریں گے ترمیمی بل
مجوزہ قانون کے تحت اگر کوئی شخص ’’وندے ماترم‘‘ کی توہین کا مرتکب پایا گیا تو اسے تین سال تک قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔ یہی سزا اس وقت قومی ترانے ’جن گن من‘ کی توہین کے معاملے میں بھی نافذ ہے۔
Mission Aagman: اسکائی روٹ کا ’وکرم-1‘ وزیر اعظم مودی کا ہاتھ سے لکھا ’وندے ماترم‘ والا پوسٹ کارڈ خلا میں لے جائے گا
کمپنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں بتایا کہ اس مشن کے خصوصی پے لوڈ میں وزیر اعظم مودی کا ہاتھ سے لکھا گیا پیغام بھی شامل ہوگا۔ اس کے علاوہ کمپنی کی ٹیم، سرمایہ کاروں، پالیسی سازوں اور دنیا بھر کے خیر خواہوں کے ہاتھ سے لکھے ہوئے پیغامات بھی اس مشن کا حصہ ہوں گے۔
PM Modi’s Grand Welcome in Melbourne: پی ایم مودی کے میلبورن پہنچتے ہی حب الوطنی کے رنگ میں رنگا شہر، ’ماں تجھے سلام‘ اور ’وندے ماترم‘ کی دھنوں پر شاندار استقبال
وزیر اعظم مودی آسٹریلیا کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ وہ آسٹریلیائی وزیر اعظم انتھونی البانیز کی دعوت پر میلبورن پہنچے ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس دورے سے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری کو نئی رفتار ملے گی۔
PM Modi Slovakia Visit: پی ایم مودی کا سلوواکیہ میں شاندار استقبال، وندے ماترم کی دھن میں ڈوبا یورپ، صدر اور وزیر اعظم سے کریں گے خاص ملاقات
وزیر اعظم مودی کے استقبال کی ایک اور خاص بات سلوواکیہ کی تاریخی روایت "بریڈ اور نمک" تھی۔ اس روایت کے تحت معزز مہمانوں کو روٹی اور نمک پیش کیا جاتا ہے، جو مہمان نوازی، احترام اور خیر سگالی کی علامت سمجھا جاتا ہے ۔
Vande Mataram in West Bengal Madrasas: بنگال کے تمام مدارس میں بھی وندے ماترم پڑھنا لازمی، شوبھیندو ادھیکاری حکومت کا بڑا فیصلہ
مغربی بنگال میں اب تمام سرکاری، امداد یافتہ اورغیر منظور شدہ مدارس میں دعائیہ اجتماع کے دوران وندے ماترم گانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مدرسہ ایجوکیشن کے ڈائریکٹرکی طرف سے جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ تمام سابقہ احکامات اورطرزعمل کو منسوخ کرتے ہوئے، تمام مدارس میں کلاسیزشروع ہونے سے قبل دعائیہ کلمات (پریئرمیٹنگ) کے دوران وندے ماترم گانا لازمی ہے۔
Vande Mataram Controversy: جسے وندے ماترم گانا ہے گائے، لیکن کسی کو زبردستی گانے پر مجبور کرنا جمہوری اقدار اور آئینی آزادی کے خلاف ہے: جماعت اسلامی ہند کے نائب صدر کا بیان
مغربی بنگال میں مدارس میں ”وندے ماترم“ گانے کو لازمی قرار دینے کے معاملے پر جماعت اسلامی ہند کے نائب صدر ملک معتصم خان نے بھی کھل کر اپنی رائے پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے محبت کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے، لیکن کسی مخصوص گیت کو زبردستی گانے پر مجبور کرنا جمہوری اقدار اور آئینی آزادی کے خلاف ہے۔
CM Suvendu Adhikari: بنگال کے مدارس میں ‘وندے ماترم’ گانا لازمی، وزیر اعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری کا بڑا فیصلہ
مغربی بنگال مدرسہ تعلیم ڈائریکٹوریٹ نے اس سلسلے میں باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ سرکاری حکم میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ پہلے کے تمام قواعد اور روایات کو منسوخ کرتے ہوئے یہ نیا ضابطہ فوری طور پر نافذ کیا جا رہا ہے۔ا
Abu Asim Azmi on Vande Mataram: وندے ماترم پرابو عاصم اعظمی کا بڑا بیان، ”بہت مسلمان اس کو پڑھتے ہیں لیکن…‘‘
سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی اور مہاراشٹر کے ریاستی صدر ابو عاصم اعظمی نے کہا، "جو سڑک پر کرتے ہیں، ان مذہب کے لوگوں کو ہم ٹھنڈا پانی پلاتے ہیں۔ ان کا استقبال بھی کرتے ہیں، لیکن ہمارے ساتھ جو ہو رہا ہے، جان بوجھ کرمسلمانوں کو ہدف کرکے، اکثریتی طبقہ کو یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کے ساتھ ظلم کریں گے تو ہمارا ووٹ بینک بڑھے گا۔ یہ ہو رہا ہے اورکچھ نہیں ہے۔"
Vande Mataram: مغربی بنگال کے سرکاری اسکولوں میں ’وندے ماترم‘ لازمی، وزیراعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے نجی اسکولوں سے بھی کی اپیل
وزیراعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے کہا ہے کہ پیر سے تمام سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ اسکولوں میں وندے ماترم لازمی ہوگا۔ نجی اسکولوں سے بھی ہم نے اس کے نفاذ کی اپیل کی ہے۔ اس حوالے سے آج باضابطہ نوٹس جاری کیا جائے گا۔





